🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

2. لَا صَرُورَةَ فِي الْإِسْلَامِ .
اسلام میں رہبانیت نہیں ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2706
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو الحَسَن محمد بن سِنان القزّاز، حدثنا محمد بن بكر البُرْساني، حدثنا ابن جُرَيج، أخبرني عمر بن عطاء، عن عِكرمة، عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ:"لا صَرُورةَ في الإسلامِ" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2673 - على شرط البخاري
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسلام میں بے شادی شدہ رہنے کی اجازت نہیں ہے۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن اسے صحیحین میں نقل نہیں کیا گیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 2706]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2707
أخبرنا أبو الحسن علي بن محمد بن عُقْبة الشَّيباني بالكوفة، حدثنا محمد بن علي بن عفّان العامري، حدثنا عبيد الله بن موسى، حدثنا سفيان، عن المغيرة بن النعمان، عن سعيد بن جُبير، قال: قال لي عبد الله بن عباس: تزوجتَ؟ قلتُ: لا، قال: تَزَوَّجْ؛ فإنَّ خيرَ هذه الأُمّة ﷺ أكثرُها نساءً، ومهما في صُلبِك مُستودَعٌ، فإنه سيَخرُج قبلَ يوم القيامة (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وقد تابع عطاءُ بن السائب المغيرةَ بن النعمان في روايته:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2674 - صحيح
سیدنا سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھ سے پوچھا: کیا تو نے شادی کر لی؟ میں نے کہا: نہیں۔ انہوں نے کہا: شادی کر لو۔ کیونکہ امتِ محمدیہ (اس امت سے مراد، اس امت کا زمانہ ہے) میں جو سب سے افضل و اعلیٰ ہے (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) ان کی شادیاں سب سے زیادہ ہیں اور ہو سکتا ہے کہ تیری پشت میں بھی کوئی امانت موجود ہو کہ وہ قیامت سے پہلے اس کو نکال لے گا۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ اس حدیث کو سعید بن جبیر سے روایت کرنے میں عطاء بن سائب نے مغیرہ بن نعمان کی متابعت کی ہے۔ (جیسا کہ درج ذیل ہے) [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 2707]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں