🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

360. وَفَاةُ فَتًى مِنَ الْأَنْصَارِ مِنْ خَشْيَةِ النَّارِ
انصار کے ایک نوجوان کی آگ کے خوف سے وفات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3870
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصَّفّار، حدثنا أبو بكر بن أبي الدُّنيا، حدثني محمد بن إسحاق بن حمزة البُخَاري، حدثني أَبي، حدثنا عبد الله بن المبارَك، أخبرنا محمد بن مُطرِّف، عن أبي حازم، أظنُّه عن سَهْل بن سعد: أنَّ فتًى من الأنصار دَخَلَته خَشْيةٌ من النار، فكان يبكي عند ذِكْر النار حتى حَبَسَه ذلك في البيت، فذُكِرَ ذلك للنبيِّ ﷺ فجاءَه في البيت، فلما دخل عليه اعتَنَقَه الفتى وخَرَّ ميِّتًا، فقال النبي ﷺ:"جَهِّزوا صاحبَكم، فإِنَّ الفَرَقَ فَلَذَ كَبِدَه" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3828 - والخبر شبه موضوع
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک انصاری نوجوان پر دوزخ کا خؤف طاری ہو گیا (اس کی یہ حالت ہو گئی کہ) وہ دوزخ کا ذکر سن کر رو پڑتا تھا حتیٰ کہ اس خوف نے اس کو گھر ہی میں محبوس کر دیا۔ اس شخص کی اس کیفیت کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا گیا تو حضور اس کے پاس اس کے گھر میں گئے۔ جب آپ اس کے پاس پہنچے، اس نے آپ سے معانقہ کیا اور فوت ہو گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے ساتھی کی تجہیز و تکفین کرو، خوف کی وجہ سے اس کا جگر پھٹ چکا ہے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3870]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں