🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

80. ذِكْرُ عُمْرِ مَرْيَمَ وَعِيسَى - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ -
حضرت مریم اور حضرت عیسیٰ علیہما السلام کی عمروں کا ذکر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4209
حدثنا الحسن بن محمد الإسفراييني، حدثنا محمد أحمد بن البَرَاء، حدثنا عبد المنعم بن إدريس، عن أبيه، عن وهب بن مُنبِّه، قال: تَوفّى اللهُ عيسى ابنَ مريم ثلاثَ ساعاتٍ من نهارٍ حين رفعَه إليه، والنصارى تزعُم أنه تَوفّاه سبعَ ساعاتٍ من النهار ثم أحياهُ، قال وهب: وزعمَتِ النصارى أنَّ مريم وَلَدَتْ عيسى لِمُضيِّ ثلاث مئة سنة وثلاثٍ وستين مِن وقتِ وِلادة الإسكندر، وزعَمُوا أنَّ مَولِدَ يحيى بن زكريا كان قبلَ مَولِد عيسى بستةِ أشهرٍ، وزعَمُوا أنَّ مريم حَمَلَتْ بعيسى ولها ثلاثَ عشرةَ سنةً، وأنَّ عيسى عاش إلى أن رُفع اثنتين وثلاثين سنةً، وأنَّ مريم بقيت بعد رفعِه ستَّ سنين، فكان جميعُ عُمرِها نَيِّفًا وخمسين سنةً، وكان زكريا بن بَرْخِيا أبُ يحيى بن زكريا وعمران (1) بن ماثان [أبو مريم متزوِّجين بأختين، إحداهما عند زكريا، وهي أم يحيى، والأخرى منهما عند عمران بن ماثان، وهي أم مريم، فمات عمران بن ماثان] (2) وأمُّ مريم حاملٌ بمريم، فلما وَلَدَت مريمَ كَفَلَها زكريا بعد موتِ أُمِّها، لأنَّ خالتَها أختَ أمِّها كانت عندَه، واسمُ أم مريم حَنَّة بنت فاقود بن قبيل (3) . قال الحاكم: قد اختلفت الروايات في عدد المُرسَلين من الأنبياء وسائر الأنبياء، والذي أدّى إليه الاجتهادُ من لَدُنْ آدمَ إلى أن بَعَثَ اللهُ نبيَّنا المصطفى ﷺ فقد ذَكَرتُهم. وقد ذكر المُرسَلين منهم وهبُ بن مُنبِّه في الحديث الذي:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4164 - عبد المنعم بن إدريس ساقط
سیدنا وہب بن منبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام کو اٹھایا تو دن کی تین ساعتیں ان کو فوت کئے رکھا، جبکہ عیسائی یہ سمجھتے ہیں کہ ان کو سات ساعتیں وفات دئیے رکھی، پھر ان کو زندہ کر دیا۔ سیدنا وہب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اور عیسائی یہ بھی گمان رکھتے ہیں کہ سکندر کی ولادت کے 363 برس بعد سیدنا مریم علیہا السلام کے ہاں سیدنا عیسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے اور وہ یہ بھی گمان رکھتے ہیں کہ یحیی بن زکریا علیہما السلام، سیدنا عیسیٰ علیہ السلام سے 6 ماہ پہلے پیدا ہوئے اور وہ یہ بھی گمان کرتے ہیں کہ تیرہ سال کی عمر میں سیدنا مریم حاملہ ہوئیں اور حمل میں عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام تھے اور یہ کہ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام آسمانوں پر اٹھائے جانے تک 32 سال عمر گزار چکے تھے اور یہ کہ سیدنا مریم علیہا السلام، سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے آسمانوں پر اٹھائے جانے کے بعد چھ سال تک زندہ رہیں۔ اس طرح ان کی کل عمر 56 سال بنتی ہے اور زکریا بن برخیا رضی اللہ عنہ، یحیی بن زکریا علیہما السلام کے والد تھے۔ وہ یہ بھی گمان کرتے ہیں کہ جب سیدنا مریم علیہا السلام کو حمل ہوا تو اس وقت سیدنا زکریا علیہ السلام کی عمر 200 سال تھی۔ جب مریم پیدا ہوئیں تو ان کی والدہ کی وفات کے بعد سیدنا زکریا علیہ السلام نے ان کی کفالت کی۔ کیونکہ سیدنا مریم علیہا السلام کی خالہ، یعنی ان کی والدہ کی بہن، سیدنا زکریا علیہ السلام کے نکاح میں تھیں، سیدنا مریم علیہا السلام کی والدہ کا نام حنہ بنت فاقوذ بن قیل تھا۔ نوٹ: امام حاکم رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں: انبیاء اور مرسلین علیہم السلام کی تعداد کے سلسلے میں روایات مختلف ہیں۔ انتہائی جدوجہد کے بعد سیدنا آدم علیہ السلام سے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت تک انبیاء و مرسلین علیہم السلام کی تعداد جو ثابت ہوئی ہے وہ درج ذیل ہے۔ درج ذیل حدیث میں سیدنا وہب بن منبہ رضی اللہ عنہ نے مرسلین کا ذکر کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: تَوَارِيخِ الْمُتَقَدِّمِينَ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ/حدیث: 4209]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں