🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

73. ذِكْرُ إِسْلَامِ أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4637
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكير، عن يوسف بن صهيب، عن عبد الله بن بُريدة، عن أبيه، قال: انطلق أبو ذرِّ ونُعيمٌ ابن عم أبي ذر وأنا معهم نطلُبُ رسول الله ﷺ، وهو بالجبل مُكتَتِم، فقال أبو ذر: يا محمد، أتيناك نسمعُ ما تقول وإلى ما تدعو، فقال رسولُ الله ﷺ:"أقولُ: لا إله إلَّا الله، وإني رسولُ الله"، فآمنَ به أبو ذرٍّ وصاحبُه وآمنتُ به، وكان عليٌّ في حاجةٍ لرسول الله ﷺ أرسلَه فيها، وأُوحيَ إلى رسولِ الله ﷺ يومَ الاثنين وصلَّى عليٌّ يوم الثلاثاء (1) صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4586 - صحيح
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابوذر اور ان کے چچا زاد بھائی نعیم کے ہمراہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاش میں نکلا، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک پہاڑ میں روپوش تھے، تو ابوذر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! ہم آپ کے پاس آپ کی باتیں سننے اور آپ کی دعوت جاننے کے لیے آئے ہیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں۔“ چنانچہ ابوذر اور ان کے ساتھی ایمان لے آئے اور میں بھی ایمان لے آیا، اس وقت سیدنا علی رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی کام سے باہر گئے ہوئے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی پیر کے دن نازل ہوئی اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے منگل کے دن نماز پڑھی۔
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4637]
تخریج الحدیث: «خبر منكر، وهذا إسناد قد اختُلف في وصله وإرساله، فقد جاء هذا الخبر في الجزء المطبوع من "سيرة ابن إسحاق" برواية أحمد بن عبد الجبار - وهو العُطاردي - عن يونس بن بكير، عن ابن إسحاق برقم (180) مرسلًا، ليس فيه ذكر بريدة، وإنما يَحكي فيه عبد الله بن بريدة ...» [ترقيم الرساله 4637] [ترقيم الشركة 4613] [ترقيم العلميه 4586]

الحكم على الحديث:
خبر منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں