المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
244. ذِكْرُ مَنَاقِبِ أَبِي حُذَيْفَةَ
سیدنا ابو حذیفہ رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 5055M
وحدثني (2) عبد الرحمن بن أبي الزِّناد، عن أبيه، قال: شهدَ أبو حذيفةَ بدرًا، ودعا أباهُ عُتبةَ إلى البِرازِ، فقالت له أختُه هندُ بنتُ عُتبة لمّا دعا أباهُ إلى البِراز: الأحولُ الأثْعَلُ الملعونُ طائرُهُ … أبو حذيفةَ شَرُّ الناس في الدِّينِ أمَا شكرْتَ أبًا ربّاك في صِغَرٍ … حتَّى شَبَبَتَ شَبابًا غيرَ مَحجونِ (1)
عبدالرحمن بن ابی زناد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ غزوہ بدر میں شریک ہوئے اور انہوں نے اپنے والد عتبہ کو مقابلے کے لیے للکارا، جب انہوں نے اپنے باپ کو مبارزت کی دعوت دی تو ان کی بہن ہند بنت عتبہ نے (ان کی مذمت میں یہ اشعار) کہے: ”وہ بھینگا، سامنے کے دانتوں میں خلا والا اور بدشگون ابوحذیفہ دین کے معاملے میں بدترین انسان ہے، کیا تو نے اس باپ کا شکر ادا نہ کیا جس نے تجھے بچپن میں پالا یہاں تک کہ تو ایک کڑیل جوان بن گیا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5055M]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لإرساله، فأبو الزناد» [ترقيم الرساله 5055M] [ترقيم الشركة 5017]
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لإرساله