المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
709. دُعَاءُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ - لِأَبِي قَتَادَةَ
نبی کریم ﷺ کی سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کے حق میں دعا
حدیث نمبر: 6145
حَدَّثَنَا (2) يحيى بن عبد الله بن أبي قَتَادة عن أبيه، عن أبي قَتَادة، قال: أدرَكَني رسولُ الله ﷺ يومَ ذي قَرَدٍ، فنظر إليَّ فقال:"اللهمَّ بارِكْ له في شَعَرِه وبَشَرِه" وقال:"أفلَحَ وجهُك"، قلتُ: ووجهُك يا رسول الله، قال:"قتلتَ مَسْعَدةَ؟" قلت: نعم، قال:"فما هذا الذي بوَجهِك؟" قلتُ: سهمٌ رُمِيتُ به يا رسول الله، قال:"فادْنُ"، فدَنَوتُ منه، فبَصَقَ عليه، فما ضَرَبَ عَلَيَّ قطُّ ولا قاحَ. قال ابن عمر: وحدثني يحيى بن عبد الله بن أبي قَتَادة قال: تُوفي أبو قَتَادة بالمدينة سنةَ أربعٍ وخمسين وهو ابن سبعين (1) . قال ابن عمر: ولم أرَ بين ولد أبي قَتَادة وأهل البلد عندنا اختلافًا أنَّ أبا قَتَادة تُوفي بالمدينة، وقد روى أهلُ الكوفة أنَّ أبا قَتَادة مات بالكوفة (2) .
یحییٰ بن عبد اللہ بن ابی قتادہ اپنے والد سے اور وہ سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ذی قرد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے ملے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف دیکھا اور دعا فرمائی: «اللهمَّ بارِكْ له في شَعَرِه وبَشَرِه» ”اے اللہ! اس کے بالوں اور اس کی جلد (کھال) میں برکت عطا فرما،“ اور فرمایا: ”تیرا چہرہ بامراد ہوا،“ میں نے عرض کیا: اور آپ کا چہرہ بھی یا رسول اللہ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے مسعدہ کو قتل کر دیا؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تمہارے چہرے پر یہ کیا (نشان) ہے؟“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ایک تیر لگا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب آؤ،“ میں قریب ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر اپنا لعابِ دہن لگایا، پھر وہ زخم نہ کبھی دکھا اور نہ ہی اس میں پیپ پڑی۔ یحییٰ بن عبد اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کی وفات 54 ہجری میں مدینہ منورہ میں ہوئی جبکہ ان کی عمر ستر برس تھی، ابن عمر کہتے ہیں کہ ابو قتادہ کی اولاد اور اہل مدینہ کے نزدیک اس میں کوئی اختلاف نہیں کہ ان کی وفات مدینہ میں ہوئی، البتہ اہل کوفہ نے روایت کیا ہے کہ ان کا انتقال کوفہ میں ہوا۔
یہ حدیث صحیح ہے مگر شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6145]
یہ حدیث صحیح ہے مگر شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6145]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 6145] [ترقيم الشركة 6087]
حدیث نمبر: 6146
أخبرني محمد بن يعقوب الحافظ، حَدَّثَنَا محمد بن إسحاق الثَّقفي، أخبرني أبو يونس، أخبرنا إبراهيم بن المنذر، قال: أبو قَتَادة بن رِبْعيٍّ أحدُ بني سَلِمة، توفي بالمدينة سنة أربعٍ وخمسين وهو ابن سبعين (3) . ذكرُ مناقب ثَوْبان مولي رسول الله ﷺ ﵁
ابراہیم بن منذر سے روایت ہے کہ بنو سلمہ کے فرد ابو قتادہ بن ربعی رضی اللہ عنہ کی وفات 54 ہجری میں مدینہ منورہ میں ہوئی جبکہ ان کی عمر ستر برس تھی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6146]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6146]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 6146] [ترقيم الشركة 6088]