🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1018. رُؤْيَةُ عَائِشَةَ جِبْرِيلَ وَسَلَامُهُ عَلَيْهَا
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا جبریل علیہ السلام کو دیکھنا اور ان کا سلام پہنچانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6871
أخبرنا أبو العبّاس القاسم بن القاسم السَّيَّاري بمَرْوٍ، حَدَّثَنَا أبو المُوجِّه، حَدَّثَنَا أبو عمَّار، حَدَّثَنَا محمد بن يزيد الواسطي، عن مجالد بن سعيد، عن الشَّعْبي، عن مسروق قال: قالت لي عائشةُ: لقد رأيتُ جبريلَ ﵇ واقفًا في حُجْرتي هذه ورسولُ الله ﷺ يُناجِيه، فلما دخل قلتُ: يا رسولَ الله، مَن هذا الذي رأيتُك تناجيه؟ قال:"وهل رأَيتِه؟" قلت: نعم، قال:"فيمن شبَّهتِه؟" قلت (2) : بدِحْيةَ الكَلْبي، قال:"لقد رأيتِ خيرًا (3) كثيرًا، ذاكِ جبريل" فما لَبِثَ إِلَّا يسيرًا حتَّى قال:"يا عائشةُ، هذا جبريلُ يقرأُ عليك السلام"، قالت: قلتُ: وعليه السلامُ، جزاه الله من دَخيلٍ خيرًا (4) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6722 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
مسروق سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے فرمایا: میں نے جبرائیل علیہ السلام کو اپنے اسی حجرے میں کھڑے ہوئے دیکھا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے سرگوشی فرما رہے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اندر تشریف لائے تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ کون تھے جن سے آپ سرگوشی فرما رہے تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم نے انہیں دیکھا ہے؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے انہیں کس کے مشابہ پایا؟ میں نے عرض کیا: دحیہ کلبی کے مشابہ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے بہت بڑی خیر دیکھی ہے، وہ جبرائیل تھے، پھر تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عائشہ! یہ جبرائیل تمہیں سلام کہہ رہے ہیں، انہوں نے کہا: میں نے جواب دیا: ان پر بھی سلامتی ہو، اللہ تعالیٰ انہیں بہترین مہمان کے طور پر جزا عطا فرمائے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6871]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف من أجل مجالد بن سعيد، وقد اختلف عليه، فرواه مرة عن الشعبي عن مسروق كما في هذه الرواية، ومرة عن الشعبي عن أبي سلمة، وهو الموافق لرواية زكريا بن أبي زائدة عن الشعبي. هذا، وقد جمع مجالد في روايته بين حديثين، حديث قصة مجيء جبريل إلى النَّبِيّ ﷺ ...» [ترقيم الرساله 6871] [ترقيم الشركة 6791] [ترقيم العلميه 6722]

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف من أجل مجالد بن سعيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں