🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1085. ذِكْرُ بَنَاتِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَمَّاتِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ - وَبَنَاتِ عَمِّهِ وَأَقَارِبِهِ فَمِنْهُنَّ عَمَّتُهُ صَفِيَّةُ بِنْتُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أُخْتُ حَمْزَةَ، وَأُمُّ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ أَجْمَعِينَ - .
رسول اللہ ﷺ کی پھوپھیوں، آپ کی چچا زاد بہنوں اور دیگر قریبی رشتہ دار خواتین کا بیان، جن میں سیدہ صفیہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہا شامل ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7035
حدثنا أبو العباس إسماعيل بن عبد الله بن محمد بن ميكال، حدثنا عبد الله بن أحمد بن موسى الحافظ عَبْدانُ، حدثنا أيوب بن محمد الوزان، حدثنا الوليد بن الوليد، حدثنا عبد الرحمن بن ثابت بن ثَوْبان، عن بكر بن عبد الله، عن أبيه، عن ابن عباس، عن أم كلثوم بنت النَّبيّ ﷺ أنها قالت: يا رسول الله، زوجي خير أو زوج فاطمة؟ قال: فسكت النَّبيّ ﷺ، ثم قال:"زوجُكِ ممَّن يُحبُّ الله ورسوله، ويُحبُّه الله ورسوله"، فولَّت، فقال لها:"هلُمِّي، ماذا قلتُ؟" قالت: قلت: زوجي ممَّن يُحِبُّ الله ورسوله ويحبُّه الله ورسوله، قال:"نعم، وأزيدك: دخلت الجنة فرأيتُ منزِلَه، ولم أرَ أحدًا من أصحابي يَعلُوه في منزله" (2) . ذكر بناتِ عبد المطلب عمَّاتِ رسول الله ﷺ وبنات عمه وأقاربه فمنهنَّ عمَّتُهُ صَفيَّةُ بنت عبد المطلب أختُ حمزة وأُمُّ الزُّبير بن العوام ﵃ أجمعين
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6862 - حذفه الذهبي من التلخيص
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرا شوہر بہتر ہے یا فاطمہ کا؟ آپ فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ دیر خاموش رہے، پھر فرمایا: تیرا شوہر ان میں سے ہے جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتے ہیں اور اللہ اور اس کا رسول اس سے محبت کرتے ہیں، سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا واپس چلی گئیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو واپس بلوا کر پوچھا: میں نے ابھی ابھی کیا کہا: میں نے کہا: آپ نے ارشاد فرمایا ہے کہ میرا شوہر ان لوگوں میں سے ہے جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتے ہیں اور اللہ اور اس کا رسول اس سے محبت کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے۔ مزید یہ بھی کہ میں جنت میں داخل ہوا، میں نے اس کا وہ مقام دیکھا ہے کہ میرے صحابہ میں سے کوئی بھی اس سے اوپر والے مقام پر نہیں تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7035]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں