🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1159. شَرْحُ قَوْلِهِ تَعَالَى: {كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ
اس امت کی فضیلت کی تشریح جو لوگوں کے لیے نکالی گئی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7163
أخبرني أبو عبد الله محمد بن علي الصنعاني، بمكة، حدثنا إسحاق بن إبراهيم بن عبَّاد، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن بَهْز بن حَكيم بن معاوية، عن أبيه، عن جدِّه: أنه سمع النبيِّ ﷺ في قول الله ﷿: ﴿كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ﴾ [آل عمران:110] قال:"أنتم تُتِمُّون سبعينَ أمةً، أنتم خيرُها وأكرمُها على الله ﷿" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وقد تابع سعيدُ بن إياس الجُرَيري بهذا في روايته عن أبيه، وأتى بزيادة في المتن:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6987 - صحيح
بہز بن حکیم بن معاویہ اپنے والد سے، وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت: {كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ} [آل عمران: 110] کے بارے میں فرمایا: تم ستر امتوں کو پورا کرنے والے ہو، تم ہی سب سے بہتر ہو اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سب سے زیادہ عزت والے ہو۔ یہ صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم نے اس کو نقل نہیں کیا۔ اس حدیث کو حکیم بن معاویہ سے روایت کرنے میں سعید بن ایاس نے جریری کی متابعت کی ہے۔ اور متن میں کچھ اضافہ بیان کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7163]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7164
أخبرَناه أبو العبّاس محمد بن أحمد المحبوبي، حدثنا سعيد بن مسعود (ح) وأخبرنا أبو عبد الله الصَّفّار، حدثنا محمد بن مَسْلَمة؛ قالا: حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا الجُرَيري، عن حَكيم بن معاوية، عن أبيه قال: قال رسول الله ﷺ:"أنتم تُوفُونَ سبعينَ أمَّةً، أنتم أكرمُهم على الله ﷿ وأفضلهم" (1) .
جریری نے حکیم بن معاویہ کے واسطے سے ان کے والد کا یہ بیان نقل کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ستر امتوں کو پورا کرو کرو گے، اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں تم سب سے زیادہ باعزت اور سب سے زیادہ افضل ہو گے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7164]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں