🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

29. بَابٌ فِي الْمَذْيِ
مذی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 62
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ ] عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ الْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ، أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَمَرَهُ أَنْ يَسْأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرَّجُلِ إِذَا دَنَا مِنْ أَهْلِهِ فَخَرَجَ مِنْهُ الْمَذْيُ، مَاذَا عَلَيْهِ؟ قَالَ عَلِيٌّ: فَإِنَّ عِنْدِي ابْنَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنَا أَسْتَحْيِي أَنْ أَسْأَلَهُ. قَالَ الْمِقْدَادُ: فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ:"إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ ذَلِكَ فَلْيَنْضَحْ فَرْجَهُ وَلْيَتَوَضَّأْ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ"  . أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ الْوُضُوءِ.
مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے انہیں کہا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آدمی کے متعلق دریافت کریں جو اپنی بیوی کے قریب جاتا ہے تو اس کی مذی نکلتی ہے، وہ کیا کرے؟ علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میرے ہاں (نکاح میں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی ہے، مجھے سوال کرتے ہوئے حیا آتی ہے، مقداد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی یہ کیفیت پائے تو وہ اپنی شرمگاہ کو دھوئے اور نماز جیسا وضو کر لے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 62]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: الحيض، باب المذي: 303 وأبوداؤد، الطهارة، باب في المذي: 207.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں