🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

27. بَابُ مَا يَحُولُ بَيْنَ الْمُصَلِّي وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ
نمازی اور قبلہ کے درمیان رکاوٹ بننے والی چیزوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 182
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي صَلَاةً مِنَ اللَّيْلِ وَأَنَا مُعْتَرِضَةٌ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ كَاعْتِرَاضِ الْجِنَازَةِ.  
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے بیان فرماتی ہیں کہ: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو نماز پڑھتے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اور قبلہ کے درمیان اس طرح لیٹی ہوتی جس طرح جنازہ (میں میت ہوتی) ہے۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 182]
تخریج الحدیث: «أخرجہ البخاری، الصلاۃ، باب الصلاۃ علی الفراش: 383، 384 - ومسلم، الصلاۃ، باب الاعتراض بین یدی المصلی: 512.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 183
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْأَبْطَحِ فَخَرَجَ بِلَالٌ بِالْعَنَزَةِ فَرَكَزَهَا فَصَلَّى إِلَيْهَا، وَالْكَلْبُ وَالْمَرْأَةُ وَالْحِمَارُ يَمُرُّونَ بَيْنَ يَدَيْهِ.  
ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان فرماتے ہیں کہ: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ابطح مقام پر (نماز پڑھتے ہوئے) دیکھا، بلال رضی اللہ عنہ نیزہ لے کر آئے اور اس کو گاڑ دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس کو سترہ بنا کر) نماز پڑھی۔ جبکہ کتا، عورت اور گدھا آپ کے آگے سے گزرتے۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 183]
تخریج الحدیث: «أخرجہ البخاری، الصلاۃ، باب الصلاۃ فی الثوب الاحمر: 376، 499 - ومسلم، الصلاۃ، باب سترۃ المصلی والندب الی الصلاۃ الی سترۃ والنہی عن المرور بین یدی المصلی... الخ: 503.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 184
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَقْبَلْتُ رَاكِبًا عَلَى أَتَانٍ، وَأَنَا يَوْمَئِذٍ قَدْ أَرْهَقْتُ الِاحْتِلَامَ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ، فَمَرَرْتُ بَيْنَ يَدَيِ الصَّفِّ، فَنَزَلْتُ وَأَرْسَلْتُ حِمَارِي تَرْتَعُ، وَدَخَلْتُ الصَّفَّ فَلَمْ يُنْكِرْ ذَلِكَ عَلَيَّ أَحَدٌ.  أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْإِمَامَةِ، وَالثَّالِثَ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں: ”میں گدھی پر سوار ہو کر آیا، اور میں ان دنوں بلوغت کے قریب تھا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، میں صف کے آگے سے گزرا اور اتر کر گدھی کو چرنے کے لیے چھوڑ دیا، اور (نمازیوں کی) صف میں داخل ہو گیا، اس بات پر کسی نے مجھ پر اعتراض نہ کیا۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 184]
تخریج الحدیث: «أخرجہ البخاری: العلم، باب متٰی یصح سماع الصغیر: 76، ومسلم، الصلاۃ، باب سترۃ المصلی والندب الٰی الصلاۃ... الخ: 504.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں