مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ التَّكْبِيرِ كُلَّمَا خَفَضَ وَرَفَعَ
ہر بار جھکتے اور اٹھتے وقت تکبیر کہنے کا بیان
حدیث نمبر: 199
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكَبِّرُ كُلَّمَا خَفَضَ وَرَفَعَ فَمَا زَالَتْ تِلْكَ صَلَاتَهُ حَتَّى لَقِيَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ.
علی بن حسین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان فرماتے ہیں کہ: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں جب بھی جھکتے اور اٹھتے تو تکبیر کہتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہمیشہ یہی نماز رہی یہاں تک کہ آپ اللہ کے ہاں چلے گئے۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 199]
تخریج الحدیث: «اسنادہ ضعیف لارسالہ أخرجہ عبدالرزاق: 2497 - والبہیقی: 2/27.»
حدیث نمبر: 200
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَانَ يُصَلِّي بِهِمْ فَيُكَبِّرُ كُلَّمَا خَفَضَ وَرَفَعَ، فَإِذَا انْصَرَفَ قَالَ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأَشْبَهُكُمْ صَلَاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ.
ابوسلمہ روایت کرتے ہیں کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ لوگوں کو نماز پڑھاتے تھے، جب وہ نیچے جھکتے اور جب اوپر اٹھتے تکبیر کہتے۔ پھر جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”اللہ کی قسم میں نماز پڑھنے میں تم سب لوگوں سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سے مشابہت رکھنے والا ہوں۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 200]
تخریج الحدیث: «أخرجہ البخاری، الاذان، باب اتمام التکبیر فی الرکوع: 785 - ومسلم، الصلاۃ، باب اثبات التکبیر فی کل خفض ورفع فی الصلاۃ... الخ: 392.»