🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

36. بَابُ السَّبْعِ الْمَثَانِي
سبع مثانی (بار بار دہرائی جانے والی سات آیتوں) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 210
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ [الْحِجْرِ: 87] قَالَ: هِيَ أُمُّ الْقُرْآنِ، قَالَ أَبِي: وَقَرَأَهَا عَلَيَّ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ حَتَّى خَتَمَهَا، ثُمَّ قَالَ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ [الْفَاتِحَةِ: 1] الْآيَةُ السَّابِعَةُ. قَالَ سَعِيدٌ: قَرَأَهَا عَلَيَّ ابْنُ عَبَّاسٍ كَمَا قَرَأْتُهَا عَلَيْكَ ثُمَّ قَالَ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ [الْفَاتِحَةِ: 1] الْآيَةَ السَّابِعَةَ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَدَخَرَهَا لَكُمْ فَمَا أَخْرَجَهَا لِأَحَدٍ قَبْلَكُمْ.  أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ.
سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے وہ ﴿وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ﴾ [الحجر: 87]
سے متعلق فرماتے ہیں: اس سے مراد ام القرآن ہے۔ ابن جریج کہتے ہیں میرے باپ نے کہا: مجھے سعید بن جبیر نے مکمل (سورۃ فاتحہ) پڑھ کر سنائی پھر فرمایا: بسم اللہ الرحمن الرحیم اس کی ساتویں آیت ہے۔ سعید کہتے ہیں: جس طرح میں نے تمہیں پڑھ کر سنائی ہے اسی طرح ابن عباس رضی اللہ عنہما نے پڑھی اور فرمایا: بسم اللہ الرحمن الرحیم اس کی ساتویں آیت ہے۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: (اللہ نے) اس کو تمہارے لیے اپنے ہاں محفوظ رکھا اور تم سے پہلے کسی کو بھی نہیں دی۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 210]
تخریج الحدیث: «اسنادہ ضعیف لضعف عبدالعزیز بن جریج أخرجہ عبدالرزاق: 2608 - والبغوی فی شرح السنۃ: 580 - والطبری فی تفسیرہ: 14/37، 38.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں