الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
78. بَابُ سُجُودِ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ قَبْلَ التَّسْلِيمِ
سلام پھیرنے سے پہلے نماز میں سجدہ سہو کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 327
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُحَيْنَةَ، قَالَ: صَلَّى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَامَ فَلَمْ يَجْلِسْ، فَقَامَ النَّاسُ مَعَهُ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ، وَنَظَرْنَا تَسْلِيمَهُ كَبَّرَ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، وَهُوَ جَالِسٌ قَبْلَ التَّسْلِيمِ ثُمَّ سَلَّمَ.
عبداللہ بن بحینہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں (چار رکعت والی نماز کی) دو رکعتیں پڑھائیں، پھر آپ (قعدہ) کیے بغیر کھڑے ہو گئے بیٹھے نہیں، لوگ بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہو گئے، جب آپ نے نماز مکمل کی تو ہم سلام پھیرنے کا انتظار کرنے لگے، لیکن آپ نے سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدے کیے، جبکہ آپ بیٹھے تھے پھر سلام پھیرا۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 327]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: السهو، باب ما جاء في السهو إذا قام من ركعتي الفريضة: 1442 - ومسلم: المساجد، باب السهو في الصلاة والسجود له: 570.»
حدیث نمبر: 328
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنِ ابْنِ بُحَيْنَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ مِنَ اثْنَتَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ لَمْ يَجْلِسْ فِيهِمَا، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ بَعْدَ ذَلِكَ.
ابن بحینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز میں دو رکعتوں کے بعد کھڑے ہو گئے آپ بیٹھے نہیں (یعنی تشہد نہ کیا)، جب نماز مکمل کی تو پہلے دو سجدے کیے پھر سلام پھیرا۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 328]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: السهو، باب ما جاء في السهو إذا قام من ركعتي الفريضة: 1225.»
حدیث نمبر: 329
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُحَيْنَةَ، قَالَ: صَلَّى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَامَ فَلَمْ يَجْلِسْ، وَقَامَ النَّاسُ مَعَهُ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ وَنَظَرْنَا تَسْلِيمَهُ كَبَّرَ، فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، وَهُوَ جَالِسٌ قَبْلَ التَّسْلِيمِ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ، وَالثَّالِثَ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ.
ابن بحینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (چار رکعات والی نماز کی) ہمیں دو رکعتیں پڑھائیں، پھر کھڑے ہو گئے پہلا قعدہ نہیں کیا، اور لوگ بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہو گئے، جب نماز مکمل کی تو ہم سلام پھیرنے کا انتظار کرنے لگے، آپ نے ﴿الله اكبر﴾ کہا اور سلام سے قبل بیٹھے بیٹھے ہی دو سجدے کیے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 329]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: السهو، باب يكبر في سجدتي السهو: 1230.»