🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

79. بَابٌ مِنْهُ إِتْمَامُ مَا وَقَعَ فِيهِ السَّهْوُ مِنَ الصَّلَاةِ وَالسُّجُودُ بَعْدَ التَّسْلِيمِ
اسی سے متعلق ایک اور بیان جس میں بھول چوک والی نماز کو پورا کرنے اور سلام کے بعد سجدہ کرنے کا بیان ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 330
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْصَرَفَ مِنَ اثْنَتَيْنِ، فَقَالَ: ذُو الْيَدَيْنِ: أَقَصُرَتِ الصَّلَاةَ أَمْ نَسِيتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أَصَدَقَ ذُو الْيَدَيْنِ"، فَقَالَ النَّاسُ: نَعَمْ. فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى اثْنَتَيْنِ أُخْرَيَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ كَبَّرَ، [ ص: 321 ] فَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ، ثُمَّ رَفَعَ، ثُمَّ كَبَّرَ فَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ، ثُمَّ رَفَعَ.  
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعتیں پڑھانے کے بعد واپس مڑے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ذوالیدین (لمبے ہاتھوں والے) نے کہا: کیا آپ بھول گئے یا نماز کم کر دی گئی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے پوچھا: ”کیا ذوالیدین صحیح کہہ رہا ہے؟“ لوگوں نے کہا: ”ہاں“۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور دوسری دو رکعتیں پڑھائیں پھر سلام پھیرا، پھر تکبیر ﴿الله اكبر﴾ کہی اور پہلے سجدوں جتنا یا ان سے لمبا سجدہ کیا، پھر سر اٹھایا، پھر تکبیر کہی اور پہلے سجدوں کی طرح یا ان سے لمبا سجدہ کیا پھر سر اٹھایا۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 330]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: السهو، باب من لم يتشهد في سجدتي السهو: 1228 - ومسلم: المساجد، باب السهو في الصلاة والسجود له: 573.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 331
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ مَوْلَى ابْنِ أَحْمَدَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْعَصْرِ، فَسَلَّمَ فِي رَكْعَتَيْنِ، فَقَامَ ذُو الْيَدَيْنِ، فَقَالَ: أَقَصُرَتِ الصَّلَاةُ أَمْ نَسِيتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:"أَصَدَقَ ذُو الْيَدَيْنِ"؟ فَقَالُوا: نَعَمْ. فَأَتَمَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا بَقِيَ مِنَ الصَّلَاةِ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، وَهُوَ جَالِسٌ بَعْدَ التَّسْلِيمِ.  
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھائی۔ آپ نے دو رکعتوں کے بعد سلام پھیر دیا، تو ذوالیدین کھڑے ہوئے اور پوچھا: ”اے اللہ کے رسول! کیا نماز کم کر دی گئی یا آپ بھول گئے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (لوگوں کی طرف) مڑے (تصدیق کے لیے) اور دریافت کیا: ”کیا ذوالیدین صحیح کہہ رہا ہے؟“ لوگوں نے کہا: ”ہاں“۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے باقی نماز مکمل کی پھر دو سجدے بیٹھے بیٹھے سلام کے بعد کیے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 331]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: المساجد، باب السهو في الصلاة والسجود له: 573.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 332
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ، قَالَ: سَلَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَلَاثِ رَكَعَاتٍ مِنَ الْعَصْرِ، ثُمَّ قَامَ فَدَخَلَ الْحُجْرَةَ، فَقَامَ الْخِرْبَاقُ رَجُلٌ بَسِيطُ الْيَدَيْنِ، فَنَادَى: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقَصُرَتِ الصَّلَاةُ؟ فَخَرَجَ مُغْضَبًا يَجُرُّ رِدَاءَهُ، فَسَأَلَ فَأُخْبِرَ، فَصَلَّى تِلْكَ الرَّكْعَةَ الَّتِي كَانَ تَرَكَ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ.   [ ص: 322 ] أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز میں تین رکعات کے بعد سلام پھیر دیا۔ پھر کھڑے ہوئے اور حجرے میں تشریف لے گئے۔ خرباق جو لمبے ہاتھوں والے آدمی تھے کھڑے ہوئے اور آواز دی: ”اے اللہ کے رسول! کیا نماز کم کر دی گئی؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں چادر گھسیٹتے ہوئے نکلے، لوگوں سے پوچھا تو آپ کو بتایا گیا (کہ آپ نے تین رکعات پڑھائی ہیں)، آپ نے چھوڑی ہوئی رکعت پڑھائی پھر دو سجدے کیے اور (بعد میں) سلام پھیرا۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 332]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: المساجد، باب السهو في الصلاة والسجود له: 574.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں