🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

7. بَابُ لَا يُقَامُ الرَّجُلُ مِنْ مَجْلِسِهِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ
جمعہ کے دن کسی شخص کو اس کی نشست سے نہ اٹھانے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 420
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَا يُقِيمَنَّ أَحَدُكُمُ الرَّجُلَ مِنْ مَجْلِسِهِ ثُمَّ يَخْلُفُ فِيهِ، وَلَكِنْ تَفَسَّحُوا وَتَوَسَّعُوا"  .
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی بھی کسی آدمی کو اس کی جگہ سے نہ اٹھائے کہ پھر خود بیٹھ جائے لیکن کشادگی اور وسعت پیدا کرو۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الجُمُعَةِ/حدیث: 420]
تخریج الحدیث: «اخرجہ البخاری، الجمعۃ، باب لا یقیم الرجل اخاہ یوم الجمعۃ... الخ (911)، (6269) ومسلم، السلام، باب تحریم اقامۃ الانسان من موضعہ المباح الذی سبق الیہ (2177).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 421
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ مِنْ مَجْلِسِهِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْهِ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ"  .
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی جمعہ کے دن اپنی جگہ سے اٹھے پھر واپس آ جائے تو وہ اس جگہ کا (جس سے اٹھا) زیادہ حقدار ہے۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الجُمُعَةِ/حدیث: 421]
تخریج الحدیث: «اخرجہ مسلم، السلام، باب اذا قام من مجلسہ ثم عاد فہو أحق بہ (2179).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 422
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"لَا يَعْمَدِ الرَّجُلُ إِلَى الرَّجُلِ فَيُقِيمَهُ مِنْ مَجْلِسِهِ ثُمَّ يَقْعُدَ فِيهِ"  .
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ ارادہ کرے تم میں سے کوئی آدمی دوسرے کی طرف کہ اسے اس کی جگہ سے اٹھائے، پھر اس جگہ پر خود بیٹھ جائے۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الجُمُعَةِ/حدیث: 422]
تخریج الحدیث: «اخرجہ مسلم، السلام، باب اذا قام من مجلسہ ثم عاد فہو أحق بہ (2179).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 423
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى: عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا يُقِيمَنَّ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَلَكِنْ لِيَقُلِ: افْسَحُوا  . أَخْرَجَ الْأَرْبَعَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ إِيجَابِ الْجُمُعَةِ.
جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو جمعہ کے دن (دورانِ خطبہ اس کی جگہ سے) نہ اٹھائے بلکہ کہے: کشادگی پیدا کرو۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الجُمُعَةِ/حدیث: 423]
تخریج الحدیث: «اخرجہ مسلم، السلام، باب تحریم اقامۃ الإنسان من موضعہ المباح الذی سبق إلیہ (2178).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں