🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

9. بَابُ الصَّلَاةِ وَالْحَدِيثِ حَتَّىٰ يَسْكُتَ الْمُؤَذِّنُونَ وَيَقُومَ الْخَطِيبُ
مؤذنوں کے خاموش ہونے اور خطیب کے کھڑے ہونے تک نماز اور گفتگو کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 425
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ أَبِي مَالِكٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ: أَنَّهُمْ كَانُوا فِي زَمَانِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ يُصَلُّونَ حَتَّى يَخْرُجَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَإِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ وَجَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ جَلَسُوا يَتَحَدَّثُونَ حَتَّى إِذَا سَكَتَ الْمُؤَذِّنُونَ وَقَامَ عُمَرُ سَكَتُوا فَلَمْ يَتَكَلَّمْ أَحَدٌ.  
ثعلبہ بن ابی مالک رحمہ اللہ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ وہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانے میں جمعہ کے دن نوافل پڑھتے، یہاں تک کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تشریف لاتے۔ جب امام آ کر منبر پر بیٹھ جاتا تو مؤذن اذان دیتا وہ بیٹھے باتیں کر رہے ہوتے یہاں تک کہ مؤذن خاموش ہو جاتا اور عمر رضی اللہ عنہ خطبہ کے لیے کھڑے ہو جاتے تو پھر ان میں سے کوئی بھی بات چیت نہ کرتا۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الجُمُعَةِ/حدیث: 425]
تخریج الحدیث: «اسنادہ صحیح اخرجہ البیہقی فی المعرفۃ السنن والآثار (1692) . ومالک فی الموطا، الجمعۃ، باب ماجاء فی الإنصات یوم الجمعۃ والإمام یخطب.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 426
أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ: حَدَّثَنِي ثَعْلَبَةُ ابْنُ أَبِي مَالِكٍ: أَنَّ قُعُودَ الْإِمَامِ يَقْطَعُ السُّبْحَةَ، وَأَنَّ كَلَامَهُ يَقْطَعُ الْكَلَامَ، وَأَنَّهُمْ كَانُوا [ ص: 18 ] يَتَحَدَّثُونَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَعُمَرُ جَالِسٌ عَلَى الْمِنْبَرِ، وَإِذَا سَكَتَ الْمُؤَذِّنُ قَامَ عُمَرُ فَلَمْ يَتَكَلَّمْ أَحَدٌ حَتَّى يَقْضِيَ الْخُطْبَتَيْنِ كِلْتَيْهِمَا، وَإِذَا قَامَتِ الصَّلَاةُ وَنَزَلَ عُمَرُ تَكَلَّمُوا.  أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ إِيجَابِ الْجُمُعَةِ.
ثعلبہ بن ابی مالک رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ امام کا خطبہ کے لیے بیٹھ جانا، نماز ختم کر دیتا ہے اور امام کا خطبہ بات چیت سے روک دیتا ہے، اور وہ لوگ جمعہ کے دن باتیں کرتے جبکہ عمر رضی اللہ عنہ منبر پر تشریف فرما ہوتے۔ جب مؤذن اذان سے فارغ ہو جاتا اور عمر رضی اللہ عنہ خطبے کے لیے کھڑے ہو جاتے تو پھر ان میں سے کوئی بھی بات نہ کرتا یہاں تک کہ دونوں خطبے ختم ہو جاتے، اور جب نماز کھڑی ہوتی اور عمر رضی اللہ عنہ منبر سے اترتے تو وہ بات چیت کرتے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الجُمُعَةِ/حدیث: 426]
تخریج الحدیث: «صحیح، اخرجہ البیہقی: 193/3 . وفی المعرفۃ السنن والآثار لہ (1694) . وعبدالرزاق (5352)، وابن ابی شیبۃ (5296).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں