🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

10. بَابُ الْإِنْصَاتِ لِلْخُطْبَةِ
خطبہ خاموشی سے سننے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 427
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا قُلْتَ لِصَاحِبِكَ: أَنْصِتْ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ، فَقَدْ لَغَوْتَ  .
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب امام خطبہ دے رہا ہو اور تو اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے ساتھی سے کہے کہ ”چپ رہ“ تو تو نے (خود) ایک لغو (فضول) حرکت کی۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الجُمُعَةِ/حدیث: 427]
تخریج الحدیث: «اخرجہ البخاری، الجمعۃ، باب الإنصات یوم الجمعۃ والإمام یخطب (934) ومسلم، الجمعۃ، باب فی الإنصات یوم الجمعۃ فی الخطبۃ (851).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 428
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ [ ص: 19 ] صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا قُلْتَ: لِصَاحِبِكَ: أَنْصِتْ، وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَدْ لَغَوْتَ  .
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو نے اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے سے کہا ”چپ رہ“، جبکہ جمعہ کے دن امام خطبہ دے رہا ہے، تو تو نے (خود) لغو حرکت کی ہے۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الجُمُعَةِ/حدیث: 428]
تخریج الحدیث: «صحیح، اخرجہ احمد 485/2 - والدارمی (1556) والبیہقی: 219/3 - وفی المعرفۃ السنن والآثار لہ (1751) والبغوی (1080).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 429
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ مَعْنَاهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: لَغَيْتَ. قَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ: (لَغَيْتَ)  لُغَةُ أَبِي هُرَيْرَةَ. أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ إِيجَابِ الْجُمُعَةِ.
ایک دوسری سند سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے واسطہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح مروی ہے مگر اس میں ﴿لَغَوْتَ﴾ کی بجائے ﴿لَغَيْتَ﴾ ہے۔ امام ابن عیینہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ﴿لَغَيْتَ﴾ یہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی لغت ہے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الجُمُعَةِ/حدیث: 429]
تخریج الحدیث: «اخرجہ مسلم، الجمعۃ، باب فی الإنصات یوم الجمعۃ فی الخطبۃ، رقم: 851.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں