🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشافعی سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


15. بَابُ خُطَبٍ
خطبات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 444
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبَانِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ يَوْمًا فَقَالَ:"إِنَّ الْحَمْدُ لِلَّهِ نَسْتَعِينُهُ وَنَسْتَغْفِرُهُ وَنَسْتَهْدِيهِ وَنَسْتَنْصِرُهُ، وَنَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا، وَمِنْ سَيِّئَاتِ أَعْمَالِنَا، مَنْ يَهْدِهِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ، وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ رَشَدَ، وَمَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ غَوَى حَتَّى يَفِيءَ إِلَى أَمْرِ اللَّهِ"  .
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن خطبہ ارشاد فرمایا تو پڑھا: بے شک سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، ہم اس سے مدد مانگتے ہیں اور اس سے بخشش طلب کرتے ہیں، اور اس سے ہدایت طلب کرتے ہیں، اور اس سے مدد مانگتے ہیں۔ اور ہم اپنی جانوں کی برائیوں سے اس کی پناہ میں آتے ہیں، اور اپنے برے اعمال سے، جسے اللہ ہدایت دے دے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں، اور جسے وہ راستے سے ہٹا دے اس کے لیے کوئی بھی رہبر نہیں۔ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ معبودِ برحق صرف اللہ ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔ جس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی وہ ہدایت پا گیا، اور جس نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی وہ گمراہ ہو گیا یہاں تک کہ اللہ کے حکم کی طرف لوٹ آئے۔ [مسند الشافعی/كِتَابُ الجُمُعَةِ/حدیث: 444]
تخریج الحدیث: «صحيح من غير هذا الطريق، اخرجـہ مسلم، الجمعۃ، باب تخفيف الصلاة والخطبة (868).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 445
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرٌو: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ يَوْمًا فَقَالَ فِي خُطْبَتِهِ: أَلَا إِنَّ الدُّنْيَا عَرَضٌ حَاضِرٌ يَأْكُلُ مِنْهَا الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ، أَلَا وَإِنَّ الْآخِرَةَ أَجَلٌ صَادِقٌ يَقْضِي فِيهَا مَلِكٌ قَادِرٌ، أَلَا وَإِنَّ الْخَيْرَ كُلَّهُ بِحَذَافِيرِهِ فِي الْجَنَّةِ، أَلَا وَإِنَّ الشَّرَّ كُلَّهُ بِحَذَافِيرِهِ فِي النَّارِ، فَأَلَّا وَاعْلَمُوا وَأَنْتُمْ مِنَ اللَّهِ عَلَى حَذَرٍ وَاعْلَمُوا أَنَّكُمْ مُعْرَضُونَ عَلَى أَعْمَالِكُمْ فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ   [الزَّلْزَلَةِ: 7-8] .
عمرو بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن خطبہ ارشاد فرمایا تو اپنے خطبہ میں فرمایا: خبردار دنیا ایک پیشکش ہے جس سے اچھے اور برے کھاتے ہیں، خبردار بے شک آخرت سچا وعدہ ہے جس میں قدرت رکھنے والا بادشاہ فیصلہ کرے گا۔ خبردار! نیکی (اپنے) تمام (اجزاء کے ساتھ) جنت میں ہے، اور برائی ساری کی ساری جہنم میں ہے۔ خبردار! تم جان لو اور تم اللہ کے ہاں ایک اندازے پر ہو، اور تم یقین رکھو کہ تم اپنے اعمال پر پیش کیے جاؤ گے۔ جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا، اور جس نے ذرہ برابر برائی کی ہوگی وہ (بھی) اسے دیکھ لے گا۔ [مسند الشافعی/كِتَابُ الجُمُعَةِ/حدیث: 445]
تخریج الحدیث: «اسنادہ ضعیف جداً لضعف شیخ الشافعی، ولإعضالہ، اخرجـہ البیہقی: 216/3 وفی معرفۃ السنن والآثار لہ (1742).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 446
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رَفِيعٍ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: خَطَبَ رَجُلٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ رَشَدَ، مَنْ يَعْصِهِمَا فَقَدْ غَوَى. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اسْكُتْ فَبِئْسَ الْخَطِيبُ أَنْتَ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ رَشَدَ، وَمَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ غَوَى، وَلَا تَقُلْ: مَنْ يَعْصِهِمَا  . أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ إِيجَابِ الْجُمُعَةِ.
عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، بیان فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس خطبہ پڑھا اور کہا: جس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی اس نے ہدایت پائی، اور جس نے ان دونوں کی نافرمانی کی وہ گمراہ ہوا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خاموش ہو جا، تو برا خطیب ہے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (خطبہ پڑھا اور) فرمایا: جس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی اس نے ہدایت پائی اور جس نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی وہ گمراہ ہوا، پھر اس آدمی سے کہا: اس طرح نہ کہہ کہ جس نے ان دونوں کی نافرمانی۔ [مسند الشافعی/كِتَابُ الجُمُعَةِ/حدیث: 446]
تخریج الحدیث: «صحيح من غير هذا الطريق: اخرجـہ مسلم، الجمعۃ، باب تخفيف الصلاة والخطبة، رقم: 870.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں