🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

5. بَابُ غُسْلِ الْمُحْرِمِ وَتَكْفِينِهِ
محرم کو غسل دینے اور اسے کفن دینے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 567
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَخَرَّ رَجُلٌ عَنْ بَعِيرِهِ فَوُقِصَ فَمَاتَ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ وَكَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْهِ، وَلَا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ"  .
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ ایک شخص (میدان عرفہ میں) اپنی سواری سے گر پڑا، وہ کچلا گیا اور فوت ہو گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دے کر اس کے انہی دو کپڑوں میں کفن دو اور اس کے سر کو نہ ڈھانپو۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الجَنَائِزِ/حدیث: 567]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري جزاء الصيد باب المحرم يموت بعرفة (1849)، (1268) ومسلم، الحج، باب ما يفعل بالمحرم اذا مات (1206).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 568
قَالَ سُفْيَانُ: وَزَادَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي حَزْمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"وَخَمِّرُوا وَجْهَهُ وَلَا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ وَلَا تَمَسُّوهُ طِيبًا، فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا"  .
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے چہرے کو ڈھانپو اور اس کے سر کو نہ ڈھانپو اور نہ اسے خوشبو لگاؤ کیونکہ یہ قیامت کے دن ﴿لبيك﴾ کہتا ہوا اٹھایا جائے گا۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الجَنَائِزِ/حدیث: 568]
تخریج الحدیث: «صحيح الا ان زيادة ”وخمروا وجهه“ شاذة: اخرجه البيهقي: 3/393، 54/5 . واحمد: (1/221).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 569
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ: أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ صَنَعَ مِثْلَ ذَلِكَ.  أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْجَنَائِزِ.
ابن شہاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے (حالت احرام میں فوت ہونے والے کے ساتھ) اسی طرح کیا۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الجَنَائِزِ/حدیث: 569]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف جدا فإن ابن جريج مدلس وقد عنعن ومنقطع لان الزهرى لم يدرك عهد عثمان: اخرجه البيهقي: (394)، (393/3).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں