🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشافعی سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


34. بَابُ الْجَمَاعَةِ يُصِيبُونَ صَيْدًا
کئی لوگوں کے مل کر شکار کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 891
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الثِّقَةُ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ زِيَادٍ مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ، وَكَانَ ثِقَةً،: أَنَّ قَوْمًا حُرُمًا أَصَابُوا صَيْدًا. فَقَالَ لَهُمُ ابْنُ عُمَرَ: عَلَيْكُمْ جَزَاءٌ. فَقَالُوا: عَلَى كُلِّ وَاحِدٍ مِنَّا جَزَاءٌ، أَوْ عَلَيْنَا كُلِّنَا جَزَاءٌ وَاحِدٌ. فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: إِنَّهُ لَمُعَرَّفٌ بِكُمْ لَا بَلْ عَلَيْكُمْ جَزَاءٌ وَاحِدٌ.  أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ مُخْتَصَرِ الْحَجِّ الْكَبِيرِ.
زیاد - جو بنو مخزوم کے آزاد کردہ غلام ہیں اور ثقہ تھے - سے روایت ہے۔ احرام میں ایک قوم نے شکار کیا تو ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: تم پر فدیہ واجب ہے۔ انہوں نے کہا: کیا ہم میں سے ہر ایک پر علیحدہ علیحدہ فدیہ ہے یا سب پر ایک ہی ہے؟ ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جس طرح تمہارے بیچ مشہور ہے ایسے نہیں بلکہ تم پر ایک ہی فدیہ واجب ہے۔ [مسند الشافعی/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 891]
تخریج الحدیث: «صحيح: اخرجه البيهقي في المعرفة السنن والآثار (3205) - وعبدالرزاق (8357) - والدارقطني: (2/ 250).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں