🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. بَابُ وَلَاءِ الْمَنْبُوذِ
لاوارث بچے کی ولاء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1082
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سُنَيْنِ بْنِ أَبِي جَمِيلَةَ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ: أَنَّهُ وَجَدَ مَنْبُوذًا فِي زَمَانِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَجَاءَ بِهِ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ: مَا حَمَلَكَ عَلَى أَخْذِ هَذِهِ النَّسَمَةِ؟ قَالَ: وَجَدْتُهَا ضَائِعَةً فَأَخَذْتُهَا، فَقَالَ لَهُ عَرِيفِي: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِنَّهُ رَجُلٌ صَالِحٌ، قَالَ: أَكَذَلِكَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ عُمَرُ: اذْهَبْ فَهُوَ حُرٌّ وَلَكَ وَلَاؤُهُ وَعَلَيْنَا نَفَقَتُهُ. أَخْرَجَهُ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ.
بنو سلیم کے ایک آدمی سنین بن ابی جمیلہ سے روایت ہے کہ اسے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں راستے میں پڑا ہوا ایک بچہ ملا، تو وہ اسے لے کر عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تجھے کس چیز نے اس جان کو اٹھانے پر آمادہ کیا؟ اس نے کہا: یہ ضائع ہو رہا تھا لہذا اس کو میں نے اٹھا لیا۔ ان کو میرے سردار نے کہا: اے امیر المومنین! یہ نیک آدمی ہے۔ عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا ایسا ہی ہے؟ اس نے کہا: ہاں۔ پھر عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم چلے جاؤ، یہ بچہ آزاد ہے، اس کی ولاء تیرے لیے ہے اور اس کا خرچہ ہمارے ذمہ ہے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ العِتْقِ وَالوَلَاءِ وَالمُدَبَّرِ وَالمُكَاتَبِ وَحُسْنِ المَلَكَةِ/حدیث: 1082]
تخریج الحدیث: «اسناده،صحیح اخرجه البيهقي: 201/6، 202 - وعبد الرزاق (16182) وابن أبي شيبة (31569).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں