🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

5. بَابُ إِرْثِ الْوَلَاءِ
ولاء کی وراثت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1083
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ الْعَاصَ بْنَ هِشَامٍ هَلَكَ وَتَرَكَ بَنِينَ لَهُ ثَلَاثَةً: ابْنَيْنِ لِأُمٍّ، وَرَجُلًا لِعِلَّةٍ فَهَلَكَ أَحَدُ اللَّذَيْنِ لِأُمٍّ، وَتَرَكَ مَالًا وَمَوَالِيَ، فَوَرِثَهُ أَخُوهُ الَّذِي لِأُمِّهِ وَلِأَبِيهِ مَالَهُ وَوَلَاءَ مَوَالِيهِ ثُمَّ هَلَكَ الَّذِي وَرِثَ الْمَالَ وَوَلَاءَ الْمَوَالِي وَتَرَكَ ابْنَهُ وَأَخَاهُ لِأَبِيهِ، فَقَالَ ابْنُهُ: قَدْ أَحْرَزْتُ مَا كَانَ أَبِي أَحْرَزَ مِنَ الْمَالِ وَوَلَاءَ الْمَوَالِي، وَقَالَ أَخُوهُ: لَيْسَ كَذَلِكَ إِنَّمَا أَحْرَزْتُ الْمَالَ فَأَمَّا وَلَاءُ الْمَوَالِي فَلَا، أَرَأَيْتَ لَوْ هَلَكَ أَخِي الْيَوْمَ أَلَسْتُ أَرِثُهُ أَنَا؟ فَاخْتَصَمَا إِلَى عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَضَى لِأَخِيهِ بِوَلَاءِ الْمَوَالِي. أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ جِرَاحِ الْعَمْدِ.
ابوبکر بن عبدالرحمن بن حارث بن ہشام نے بیان کیا کہ عاص بن ہشام فوت ہو گیا تو اس نے تین بیٹے چھوڑے: دو سگے بھائی اور ایک سوتیلا (جس کی ماں اور تھی)۔ سگے بھائیوں میں سے ایک فوت ہوا تو اس نے ترکہ میں مال اور آزاد کردہ غلام چھوڑے۔ اس کا وارث سگا بھائی بنا، اس کے مال کا اور اس کے آزاد کردہ غلاموں کی ولاء کا۔ پھر مال اور غلاموں کی ولاء کا وارث بننے والا بھی فوت ہو گیا، تو اس نے وارثوں میں ایک بیٹا اور ایک سوتیلا بھائی چھوڑا۔ تو اس کے بیٹے نے کہا: میں مال اور آزاد کردہ غلاموں کی ولاء کا وارث ہوں جو میرے باپ نے حاصل کی تھی۔ اور اس مرنے والے کے بھائی نے کہا: مسئلہ اس طرح نہیں ہے، کیونکہ تو نے مال تو وراثت سے حاصل کیا ہے لیکن غلاموں کی نسبت ولاء نہیں، تیرا کیا خیال ہے کہ اگر آج میرا بھائی فوت ہوتا تو کیا میں اس کا وارث نہ ہوتا؟ اب یہ دونوں جھگڑا لے کر عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے آزاد کردہ غلاموں کی ولاء کا فیصلہ بھائی کے حق میں کیا۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ العِتْقِ وَالوَلَاءِ وَالمُدَبَّرِ وَالمُكَاتَبِ وَحُسْنِ المَلَكَةِ/حدیث: 1083]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لإنقطاعه: اخرجه البيهقي: 1/ 303 - والبغوى في شرح السنة (2227) - ومالك في الموطأ العتاقة والولاء، باب ميراث الولاء.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں