مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ التَّذْكِيَةِ
ذبح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1530
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حَاتِمٌ وَالدَّرَاوَرْدِيُّ أَوْ أَحَدُهُمَا، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ قَالَ: النُّونُ وَالْجَرَادُ ذَكِيٌّ.
جعفر بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”مچھلی اور ٹڈی ذبح کی ہوئی ہیں (یعنی انہیں ذبح کرنے کی ضرورت نہیں ہے)۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الأَطْعِمَةِ وَالصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 1530]
تخریج الحدیث: «اسناده صحیح اخرجه البيهقي: 9 /254، 258 - وفي المعرفة السنن والآثار له (5618).»
حدیث نمبر: 1531
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبَايَةَ [ ص: 247 ] بْنِ رِفَاعَةَ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا لَاقُوا الْعَدُوِّ غَدًا وَلَيْسَتْ مَعَنَا مُدًى أَنُذَكِّي بِاللِّيطِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَا أَنْهَرَ مِنَ الدَّمِ وَذُكِرَ عَلَيْهِ اسْمُ اللَّهِ، فَكُلُوا، إِلَّا مَا كَانَ مِنْ سِنٍّ أَوْ ظُفُرٍ، فَإِنَّ السِّنَّ عَظْمٌ مِنَ الْإِنْسَانِ، وَالظُّفُرُ مُدَى الْحَبَشِ". أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ.
رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمارا کل دشمن سے مقابلہ ہوگا اور ہمارے پاس چھریاں نہیں ہیں، کیا ہم چھال یا پوست سے ذبح کر لیں؟ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو چیز بھی خون کو بہا دے اور (ذبح کے وقت) اس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو، تو تم اسے کھاؤ۔ البتہ (خون بہانے والا آلہ) دانت یا ناخن نہ ہوں، کیونکہ دانت انسان کی ہڈی ہے اور ناخن حبشی لوگوں کی چھری ہے۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الأَطْعِمَةِ وَالصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ/حدیث: 1531]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخارى، الذبائح والصيد، باب ماند من البائم فهو بمنزلة الوحش (5509)، (257) ومسلم، الأضاهي، باب جواز الذبح بكل ما انهر الدم، الا السن وسائر العظام (1968).»