🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

78. (بَابُ النَّهْيِ عَنِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ عِنْدَ قَضَاءِ الْحَاجَةِ)
(دورانِ حاجت قبلہ رخ ہونے کی ممانعت)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 110
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ بِغَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ وَلَكِنْ شَرِّقُوا أَوْ غَرِّبُوا". قَالَ: فَقَدِمْنَا الشَّامَ قَالَ: فَوَجَدْنَا مَرَاحِيضَ قَدْ بُنِيَتْ قِبَلَ الْقِبْلَةِ فَنَنْحَرِفُ وَنَسْتَغْفِرُ اللَّهَ تَعَالَى.
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ قضائے حاجت کے وقت قبلہ رخ ہوا جائے (اگر مدینہ میں ہوں تو) مشرق یا مغرب کی طرف منہ کرنا چاہیے۔ راوی کہتے ہیں ہم شام گئے تو وہاں بیت الخلاء قبلہ رخ بنے ہوئے تھے تو ہم بیت الخلاء میں تھوڑے سے مڑ کر بیٹھتے اور باہر نکل کر استغفار کرتے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الرَّاحِلَةِ/حدیث: 110]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الصلاة، باب قبلة اهل المدينة و اهل الشام، رقم: 394، صحیح مسلم، الطهارة، باب الاستطابة، رقم: 264.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 111
أَنْبَأَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ , عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ , عَنْ رَافِعِ بْنِ إِسْحَاقَ، مَوْلَى أَبِي أَيُّوبَ وَكَانَ يُقَالُ لَهُ: مَوْلَى أَبِي طَلْحَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا أَيُّوبَ الأَنْصَارِيَّ، صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ وَهُوَ بِمِصْرَ: وَاللَّهِ مَا أَدْرِي كَيْفَ أَصْنَعُ بِهَذِهِ الْكَرَايِيسِ وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا ذَهَبَ أَحَدُكُمُ الْغَائِطَ أَوِ الْبَوْلَ فَلا يَسْتَقْبِلِ الْقِبْلَةَ وَلا يَسْتَدْبِرْهَا بِفَرْجِهِ".
سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام رافع بن اسحاق رحمہ اللہ کہتے ہیں انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کو مصر میں یہ کہتے ہوئے سنا: کہ اللہ کی قسم! میں نہیں جانتا کہ ان کراہیس (بیت الخلاء) سے کیا معاملہ کروں اور بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم قضائے حاجت کے لیے جاؤ تو نہ کعبہ کی طرف منہ کرو اور نہ پیٹھ۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الرَّاحِلَةِ/حدیث: 111]
تخریج الحدیث: «سنن النسائى، الطهارة، باب النهي عن استقبال القبلة عند الحاجة، رقم: 20 وقال الالباني: صحيح، مسند احمد: 496/38، رقم: 23514 وقال الارنوؤط: اسناده صحیح رجاله ثقات.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 112
وَأَنْبَأَنَا مَالِكٌ , عَنْ نَافِعٍ، مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَجُلا، مِنَ الأَنْصَارِ أَخْبَرَهُ , عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَنْهَى أَنْ تُسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةُ لِغَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہیں ایک انصاری نے خبر دی کہ اس کے باپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم منع فرماتے تھے کہ قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف منہ کیا جائے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الرَّاحِلَةِ/حدیث: 112]
تخریج الحدیث: «مؤطا مالك، رقم: 455، التمهيد لابن عبدالبر: 126/16، معرفة السنن والآثار للبيهقي: 193/1.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 113
أَنْبَأَنَا مَالِكٌ , عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، عَنْ عَمِّهِ وَاسِعِ بْنِ حَبَّانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: إِنَّ نَاسًا يَقُولُونَ: إِذَا قَعَدْتَ عَلَى حَاجَتِكَ فَلا تَسْتَقْبِلِ الْقِبْلَةَ وَلا بَيْتَ الْمَقْدِسِ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لَقَدِ ارْتَقَيْتُ عَلَى ظَهْرِ بَيْتٍ لَنَا فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى لَبِنَتَيْنِ مُسْتَقْبِلا بَيْتَ الْمَقْدِسِ لِحَاجَتِهِ، وَقَالَ:" لَعَلَّكَ مِنَ الَّذِينَ يُصَلُّونَ عَلَى أَوْرَاكِهِمْ؟" قُلْتُ: لا أَدْرِي وَاللَّهِ، يَعْنِي الَّذِي يَسْجُدُ وَلا يَرْتَفِعُ عَنِ الأَرْضِ يَسْجُدُ وَهُوَ لاصِقٌ بِالأَرْضِ. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ , قَالَ: سَمِعْتُ الْمُزَنِيَّ يَقُولُ: قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ: وَلَيْسَ حَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ مُخَالِفًا عِنْدَنَا حَدِيثَ أَبِي أَيُّوبَ، فَيُكْرَهُ لِلَّذِي فِي الصَّحْرَاءِ اسْتِقْبَالُ الْقِبْلَةِ وَاسْتِدْبَارُهَا ؛ لأَنَّهُ لا مُؤْنَةَ عَلَيْهِ فِي تَرْكِ الاسْتِقْبَالِ وَالاسْتِدْبَارِ وَلا مِرْفَقَ لَهُ فِيهِمَا وَإِذَا بُنِيَتِ الْكُنُفُ فِي الْمَنَازِلِ تَوَضَّأَ فِيهَا كَمَا أَمْكَنَهُ لِلْمِرْفَقِ وَقَدْ كَتَبْتُ هَذَا بِتَفْسِيرِهِ فِي غَيْرِ هَذَا الْمَوْضِعِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، بے شک لوگ کہتے ہیں قضائے حاجت کے وقت قبلہ یا بیت المقدس کی طرف منہ نہ کرو اور عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اپنے گھر کی چھت پر چڑھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دو اینٹوں پر بیٹھے (قضائے حاجت کرتے) دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رخ بیت المقدس کی طرف تھا (یعنی پیٹھ بیت اللہ کی طرف تھی)۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے شاگرد واسع رحمہ اللہ کو کہا: شاید تو ان لوگوں میں سے ہے جو اپنے چوتڑوں پر نماز پڑھتے ہیں؟ واسع رحمہ اللہ کہتے ہیں میں نے کہا کہ میں نہیں جانتا اللہ کی قسم کہ آپ کی کیا مراد ہے؟ (امام مالک رحمہ اللہ کہتے ہیں: عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سے وہ شخص مراد لیا جو نماز میں زمین سے بلند نہیں ہوتا اور سجدہ میں زمین سے چمٹ جائے جو کہ غلط اور خلاف سنت عمل ہے)۔ ابو جعفر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے مزنی رحمہ اللہ سے سنا وہ فرما رہے تھے۔ کہ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارے نزدیک سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما والی حدیث اور حدیث ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ میں تضاد نہیں ہے کھلی فضا میں استقبال استدبار مکروہ ہے کیونکہ اس حدیث پر صحرا میں عمل کرنے میں کوئی مشقت نہیں لہذا کوئی نرمی نہیں اور گھروں میں لیٹرینوں میں جیسے ممکن ہو سکے گا عمل کرے گا امام صاحب رحمہ اللہ کہتے ہیں میں نے اس حدیث کو وضاحت کے ساتھ کسی دوسری جگہ بیان کیا ہے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الرَّاحِلَةِ/حدیث: 113]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الوضوء، باب من تبرز علی لبنتین، رقم: 145، صحیح مسلم،الطهارة، باب الاستطابة، رقم: 266.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں