الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
85. (بَابُ تَنْبِيهِ الْإِمَامِ فِي الصَّلَاةِ)
(دوران نماز امام کو متوجہ کرنا)
حدیث نمبر: 129
وَأَنْبَأَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" التَّسْبِيحُ لِلرِّجَالِ وَالتَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اگر امام بھول جائے) تو مردوں کے لیے سبحان اللہ کہنا ہے اور عورتوں کے لیے تالی بجانا ہے۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الرَّاحِلَةِ/حدیث: 129]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الصلاة، باب التصفيق للنساء، رقم: 1203، صحیح مسلم، الصلاة، باب تسبيح الرجل وتصفيق المرأة، رقم: 422»
حدیث نمبر: 130
أَنْبَأَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي حَازِمِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَهَبَ إِلَى بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ لِيُصْلِحَ بَيْنَهُمْ، فَحَانَتِ الصَّلاةُ فَجَاءَ الْمُؤَذِّنُ إِلَى أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ: أَتُصَلِّي لِلنَّاسِ فَأُقِيمَ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَصَلَّى أَبُو بَكْرٍ، فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّاسُ فِي الصَّلاةِ فَتَخَلَّصَ حَتَّى وَقَفَ فِي الصَّفِّ، فَصَفَّقَ النَّاسُ وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ لا يَلْتَفِتُ فِي صَلاتِهِ، فَلَمَّا أَكْثَرَ النَّاسُ التَّصْفِيقَ الْتَفَتَ فَرَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَشَارَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِ امْكُثْ مَكَانَكَ، فَرَفَعَ أَبُو بَكْرٍ يَدَيْهِ فَحَمِدَ اللَّهَ عَلَى مَا أَمَرَهُ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ذَلِكَ ثُمَّ اسْتَأْخَرَ أَبُو بَكْرٍ حَتَّى اسْتَوَى فِي الصَّفِّ وَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ:" مَا مَنَعَكَ يَا أَبَا بَكْرٍ أَنْ تَثْبُتَ إِذْ أَمَرْتُكَ؟" قَالَ أَبُو بَكْرٍ: مَا كَانَ لابْنِ أَبِي قُحَافَةَ أَنْ يُصَلِّيَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا لِيَ رَأَيْتُكُمْ أَكْثَرْتُمُ التَّصْفِيقَ! مَنْ نَابَهُ شَيْءٌ فِي صَلاتِهِ فَلْيُسَبِّحْ فَإِنَّهُ إِذَا سَبَّحَ الْتُفِتَ إِلَيْهِ فَإِنَّمَا التَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ".
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنی عمرو بن عوف کے ہاں صلح کرانے گئے اور نماز کا وقت ہو گیا تو مؤذن سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہنے لگا میں اقامت کہوں آپ نماز پڑھائیں گے؟ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہاں تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھانا شروع کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے لوگ نماز میں تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی صف میں کھڑے ہو گئے لوگوں نے تالیاں بجائیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نماز میں دائیں بائیں نہ جھانکا کرتے تھے تو جب لوگوں نے زیادہ تالیاں بجانا شروع کیں تو آپ رضی اللہ عنہ نے التفات کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ کیا کہ پڑھاتے رہو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ہاتھ اٹھا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر اللہ کی حمد کی، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پیچھے آئے حتی کہ صف میں آکر کھڑے ہو گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے نماز پڑھائی جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”اے ابوبکر! تجھے کس نے نماز پڑھانے سے روکا حالانکہ میں نے (اشارہ سے) کہا تھا پڑھاتے رہو۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ابن ابی قحافہ کے لیے روا نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں امام بن جائے پھر لوگوں سے فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا تالیاں ہی بجانے لگے جس کو نماز میں کوئی حاجت پیش آئے سبحان اللہ کہے جب وہ سبحان اللہ کہے گا امام متوجہ ہو جائے گا تالیاں عورتوں کے لیے ہیں۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الرَّاحِلَةِ/حدیث: 130]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الاذان، باب من دخل ليؤم الناس فجاء الامام الاول، رقم: 684، صحیح مسلم، الصلاة، باب تقديم الجماعة من يصل بهم، رقم: 421»
حدیث نمبر: 131
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ، يَقُولُ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصْلِحُ بَيْنَ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ فَحَضَرَتِ الصَّلاةُ فَأَذَّنَ بِلالٌ، فَاحْتَبَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَتَقَدَّمَ أَبُو بَكْرٍ فَصَلَّى بِالنَّاسِ، فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ يَتَخَلَّلُ الصُّفُوفَ فَلَمَّا انْتَهَى إِلَى الصَّفِّ الَّذِي يَلِي أَبَا بَكْرٍ أَخَذَ النَّاسُ فِي التَّصْفِيقِ، وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ رَجُلا لا يَلْتَفِتُ فِي الصَّلاةِ فَلَمَّا سَمِعَ ذَلِكَ الْتَفَتَ فَأَبْصَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَشَارَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِ اثْبُتْ فَرَفَعَ أَبُو بَكْرٍ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ وَشَكَرَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَرَجَعَ الْقَهْقَرَى وَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاتَهُ قَالَ:" يَا أَبَا بَكْرٍ، مَا مَنَعَكَ أَنْ تَثْبُتَ حِينَ أَشَرْتُ إِلَيْكَ؟" قَالَ أَبُو بَكْرٍ: مَا كَانَ ذَلِكَ لابْنِ أَبِي قُحَافَةَ أَنْ يُصَلِّيَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ انْحَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى النَّاسِ فَقَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ مَا لَكُمْ حِينَ نَابَكُمْ فِي صَلاتِكُمْ شَيْءٌ أَخَذْتُمْ فِي التَّصْفِيقِ! إِنَّمَا التَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ وَالتَّسْبِيحُ لِلرِّجَالِ فَمَنْ نَابَهُ شَيْءٌ فِي صَلاتِهِ فَلْيَقُلْ: سُبْحَانَ اللَّهِ".
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنی عمرو بن عوف کی صلح کرانے تشریف لے گئے نماز کا وقت ہو گیا سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے اذان کہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لیٹ ہو گئے تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آگے بڑھے لوگوں کو نماز پڑھانی شروع کی اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے صفوں سے گزرتے ہوئے پہلی صف میں کھڑے ہوئے لوگوں نے تالیاں بجائیں اور ابوبکر رضی اللہ عنہ نماز خشوع سے پڑھنے والے (التفات کرنے والے نہ تھے) تالیوں کی وجہ سے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نظر پڑی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ کیا ”جاری رکھو“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سر آسمان کی طرف اٹھا کر اللہ کا شکر کیا الٹے پاؤں پیچھے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے جب نماز سے فارغ ہوئے فرمایا: ”اے ابوبکر! جب میں نے اشارہ کر دیا تھا کہ جاری رکھو پھر کیا مانع تھا؟“ ابوبکر رضی اللہ عنہ عرض پرداز ہوئے: ”ابن ابی قحافہ کے لیے کیسے روا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں امام بن جائے؟“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی طرف پھرے اور فرمایا: ”اے لوگو! تمہیں کیا ہوا جب نماز میں کوئی واقعہ رونما ہوا تالیاں بجانے لگے تالیاں عورتوں کے لیے ہیں مردوں کے لیے (ایسے موقعوں پر) سبحان اللہ کہنا ہے جس کو نماز میں کوئی حاجت پیش آئے سبحان اللہ کہے۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الرَّاحِلَةِ/حدیث: 131]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الصلاة، باب التصفيق للنساء، رقم: 684/1204؛ صحیح مسلم، الصلاة، باب تقديم الجماعة من يصلى بهم ... الخ: 421»