🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

139. (بَابُ بَيْعِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَزْنًا بِوَزْنٍ)
(سونا چاندی کی برابر وزن فروخت)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 215
أَنْبَأَنَا مَالِكٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بَاعَ سِقَايَةً مِنْ ذَهَبَ أَوْ وَرِقٍ بِأَكْثَرَ مِنْ وَزْنِهَا، فَقَالَ لَهُ أَبُو الدَّرْدَاءِ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ مِثْلِ هَذَا إِلا مِثْلا بِمِثْلٍ. فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: مَا أَرَى بِهَذَا بَأْسًا. فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: مَنْ يَعْذِرُنِي مِنْ مُعَاوِيَةَ؟ أُخْبِرُهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيُخْبِرُنِي عَنْ رَأْيِهِ! لا أُسَاكِنُكَ بِأَرْضٍ أَنْتَ فِيهَا، ثُمَّ قَدِمَ أَبُو الدَّرْدَاءِ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَكَتَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِلَى مُعَاوِيَةَ:" أَنْ لا تَبِيعَ ذَلِكَ إِلا مِثْلا بِمِثْلٍ وَوَزْنًا بِوَزْنٍ".
عطاء بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے سونے یا چاندی کا برتن اس کے وزن سے زیادہ سونے یا چاندی کے عوض خریدا، تو سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ نے انہیں کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس جیسے سودے سے منع فرماتے ہوئے سنا الا یہ کہ دونوں کا وزن برابر ہو معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا مجھے اس میں کوئی حرج نہیں لگتا (کیونکہ زیادہ مزدوری کے عوض ہے)۔ (بعض نسخوں کے مطابق) سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ نے کہا میرے معاملے میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے کون نمٹے گا میں حدیث سنا رہا ہوں یہ اپنی رائے دے رہا ہے پھر ابو درداء رضی اللہ عنہ نے کہا میں ایسی زمین میں سکونت اختیار نہیں کر سکتا جہاں تم ہو پھر سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے آکر شکایت کی کہ وہاں حدیث پر عمل نہیں کیا جا رہا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے نام حکم لکھا کہ ”سونا چاندی کی خرید و فروخت وزن بروزن اور مثل بمثل (یعنی دونوں کی جب جنس ایک ہو تو وزن برابر برابر ہو اور نقد ہو) ہوں۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ فِي الْبُيُوعِ/حدیث: 215]
تخریج الحدیث: «سنن نسائی، البيوع، باب الذهب بالذهب، رقم: 4572 وقال الالباني: صحیح مختصر، السنن الكبرى للبيهقى: 280/5، مؤطا امام مالك، البيوع، باب بيع الذهب بالفضة تبرا وعنيا، رقم: 33 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں