🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

174. (بَابُ حُكْمِ الْفَصْلِ بَيْنَ الصَّلَوَاتِ)
(نمازوں کے درمیان فصل کا حکم)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 275
عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ أَبِي الْخُوَارِ، أَنَّ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرٍ أَرْسَلَهُ إِلَى السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ابْنِ أُخْتِ نَمِرٍ يَسْأَلُ عَنْ شَيْءٍ، رَآهُ مِنْ مُعَاوِيَةَ فِي الصَّلاةِ، فَقَالَ: نَعَمْ، صَلَّيْتُ مَعَ مُعَاوِيَةَ الْجُمُعَةَ فِي الْمَقْصُورَةِ فَلَمَّا سَلَّمَ قُمْتُ فِي مَقَامِي فَصَلَّيْتُ، فَلَمَّا دَخَلَ أَرْسَلَ إِلَيَّ، فَقَالَ: لا تَعُدْ لِمَا فَعَلْتَ، إِذَا صَلَّيْتَ الْجُمُعَةَ فَلا تَصِلْهَا بِصَلاةٍ حَتَّى تَكَلَّمَ أَوْ تَخْرُجَ،" فَإِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَمَرَ بِذَلِكَ لا تُوصَلُ صَلاةٌ بِصَلاةٍ حَتَّى تَخْرُجَ أَوْ تَكَلَّمَ".
عمر بن عطاء رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نافع بن جبیر رحمہ اللہ نے انہیں نمر کے بھانجے سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا کہ اُن سے اُس بات کے بارے میں دریافت کروں جو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز میں دیکھی تھی سائب رحمہ اللہ نے کہا: ہاں میں نے مسجد کے حجرے میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز جمعہ ادا کی اور جب امام نے سلام پھیرا میں نے اپنی جگہ پر ہی کھڑے ہو کر نماز پڑھی جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اندر داخل ہوئے تو مجھے بلایا اور فرمایا یہ کام آئندہ نہ کرنا، جب تم جمعہ پڑھ لو تو اسے کسی دوسری نماز سے نہ ملانا حتی کہ بات کر لو یا اس جگہ سے نکل جاؤ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کا حکم دیا تھا کہ تو ایک نماز کو دوسری سے نہ ملانا یہاں تک کہ اس جگہ سے منتقل نہ ہو جائے یا گفتگو نہ کر لے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَذَانِ/حدیث: 275]
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم، الجمعة، باب الصلاة بعد الجمعة، رقم: 883»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں