🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

175. (بَابُ الدُّعَاءِ الْمَسْنُونِ عِنْدَ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ)
(نماز شروع کرنے کی مسنون دعا)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 276
عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، وَمُسْلِمِ بْنِ خَالِدٍ، قَالا: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ فَضْلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَعْرَجِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا ابْتَدَأَ الصَّلاةَ الْمَكْتُوبَةَ قَالَ:" وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضَ حَنِيفًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ , إِنَّ صَلاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ لا شَرِيكَ لَهُ , وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ , اللَّهُمَّ أَنْتَ الْمَلِكُ لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ ظَلَمْتُ نَفْسِي وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي , فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي جَمِيعًا لا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلا أَنْتَ , وَاهْدِنِي لأَحْسَنِ الأَخْلاقِ وَلا يَهْدِي لأَحْسَنِهَا إِلا أَنْتَ , وَاصْرِفْ عَنِّي سَيِّئَهَا وَلا يَصْرِفُ عَنِّي سَيِّئَهَا إِلا أَنْتَ , لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ بِيَدَيْكَ , وَالْمَهْدِيُّ مَنْ هَدَيْتَ , أَنَا بِكَ تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ , أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ".
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب فرضی نماز شروع کرتے تو یہ دعا پڑھتے میں نے اپنا چہرہ اس ذات کی جانب متوجہ کیا جس نے آسمان اور زمین پیدا فرمائے، اس حالت میں کہ میں دین حنیف کا تابعدار ہوں اور میں مشرکین سے نہیں بے شک میری نماز میری قربانی میری حیاتی میری موت اللہ رب العالمین کے لیے جس کا کوئی شریک نہیں اسی کا مجھے حکم ہے اور میں مسلمان ہوں۔ اے اللہ تو بادشاہ ہے تیرے سوا کوئی برحق معبود نہیں تو پاک ہے اور تیرے ہی لیے ہر قسم کی تعریف ہے۔ تو میرا رب ہے میں تیرا بندہ ہوں میں نے اپنے اوپر ظلم کیا میں گناہوں کا معترف ہوں لہذا میرے سارے گناہ معاف فرما تیرے سوا کوئی گناہ معاف کرنے والا نہیں اچھی عادات و اخلاق کی طرف میری رہنمائی کر دے تیرے سوا اچھے اخلاق کی طرف رہنمائی کرنے والا کوئی نہیں بُرے اخلاق و عادات سے دور کر دے تیرے سوا کوئی انہیں دور کرنے والا نہیں میں حاضر ہوں میں تیرا فرماں بردار ہوں، ساری خیر تیرے ہاتھ میں ہے ہدایت یافتہ وہ ہے جسے تو نے ہدایت دی میں تیری مدد سے اور تیرے ہی سپرد ہوں تو بابرکت بلند ہے میں بخشش کا طالب ہوں اور تیری طرف ہی توجہ کرتا ہوں۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَذَانِ/حدیث: 276]
تخریج الحدیث: «سنن ابی داؤد، الصلاة، باب ما يستفتح به الصلاة من الدعاء رقم: 761 وقال الالباني: حسن صحيح، سنن ترمذی، الدعوات، باب منه، رقم: 3423 وقال حسن صحيح»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 277
عَنْ عَبْدُ الْمَجِيدِ، قَالَ:، أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ مَعْنَاهُ إِلا أَنَّهُ كَانَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاةَ قَالَ:" وَجَّهْتُ وَجْهِي".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح کی روایت بیان کی اتنا فرق ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز شروع کرتے تو «وجهت وجهي» پڑھتے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَذَانِ/حدیث: 277]
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم، المساجد باب الدعاء في صلاة الليل، وقيامه، رقم: 771»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں