🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

355. (بَابُ حُكْمِ حَدِّ الزِّنَا)
(زنا کی شرعی سزا کا حکم)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 522
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، وَشِبْلٍ أَنَّهُمْ كَانُوا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ اقْضِ بَيْنَنَا بِكِتَابِ اللَّهِ، وَقَالَ خَصْمُهُ: وَكَانَ أفْقَهَ مِنْهُ صَدَقَ يَا رَسُولَ اللَّهِ اقْضِ بَيْنَنَا بِكِتَابِ اللَّهِ وَأْذَنْ لِي أَنْ أَقُولَ، قَالَ:" قُلْ"، قَالَ: إِنَّ ابْنِيَ كَانَ عَسِيفًا عَلَى هَذَا وَإِنَّهُ زَنَى بِامْرَأَتِهِ فَافْتَدَيْتُ مِنْهُ بِمِائَةِ شَاةٍ وَخَادِمٍ، فَسَأَلْتُ رِجَالا مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ فَأَخْبَرُونِي أَنَّ عَلَى ابْنِي جَلْدَ مِائَةٍ وَتَغْرِيبَ عَامٍ، وَأَنَّ عَلَى امْرَأَةِ هَذَا الرَّجْمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لأَقْضِيَنَّ بَيْنَكُمَا بِكِتَابِ اللَّهِ: الْمِائَةُ الشَّاةِ وَالْخَادِمُ رَدٌّ عَلَيْكَ وَعَلَى ابْنِكَ جَلْدُ مِائَةٍ وَتَغْرِيبُ عَامٍ وَاغْدُ يَا أُنَيْسُ لِرَجُلٍ مِنْ أَسْلَمَ عَلَى امْرَأَةِ هَذَا فَإِنِ اعْتَرَفَتْ فَارْجُمْهَا". فَغَدَا عَلَيْهَا فَاعْتَرَفَتْ فَرَجَمَهَا. قَالَ سُفْيَانُ: وَالْعَسِيفُ: الأَجِيرُ.
سیدنا زید بن خالد الجھنی رضی اللہ عنہ اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے، ایک آدمی کھڑا ہوا کہنے لگا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کتاب اللہ کے ذریعہ فیصلہ فرمائیں تو مخالف فریق جو اس سے زیادہ سمجھدار تھا کہنے لگا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس نے سچ کہا ہمارے درمیان کتاب اللہ سے فیصلہ کریں، اور مجھے بات کرنے کی اجازت دیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہو کہنے لگا میرا بیٹے اس کے ہاں مزدور تھا اس نے اس کی بیوی سے زنا کر لیا جس کے بدلے میں نے سو بکریاں اور غلام فدیہ دیا پھر اہل علم سے مسئلہ دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ تیرے بیٹے کو سو کوڑے لگیں گے اور ایک سال کے لیے جلا وطن کیا جائے گا اور اس کی بیوی کو رجم کیا جائے گا۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں تمہارے درمیان کتاب اللہ سے فیصلہ کروں گا سو بکریاں اور غلام تجھے واپس ہوں گے، تیرے بیٹے پر سو کوڑے اور سال کی جلا وطنی ہے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انیس! (رضی اللہ عنہ) جو بنی اسلم سے تھے جاؤ عورت کی طرف اگر اقرار جرم کرے تو رجم کر دینا۔ سیدنا انیس رضی اللہ عنہ گئے اس عورت نے اقرار جرم کیا تو انہوں نے اسے رجم کر دیا۔ سفیان رحمہ اللہ کہتے ہیں عسيف کا مطلب مزدور ہے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 522]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الحدود، باب الاعتراف بالزنا، رقم: 6828، صحیح مسلم، الحدود، باب من اعترف علی نفسہ بالزنی، رقم: 1698»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں