سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
113. باب فِي الرَّجُلِ يَتَرَجَّلُ عِنْدَ اللِّقَاءِ
باب: مڈبھیڑ کے وقت سواری سے اتر کر پیدل چلنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2658
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الْبَرَاءِ، قَالَ: لَمَّا لَقِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُشْرِكِينَ يَوْمَ حُنَيْنٍ فَانْكَشَفُوا نَزَلَ عَنْ بَغْلَتِهِ فَتَرَجَّلَ.
براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حنین کے دن مشرکوں سے مڈبھیڑ ہوئی تو وہ چھٹ گئے (یعنی شکست کھا کر ادھر ادھر بھاگ کھڑے ہوئے) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خچر سے اتر کر پیدل چلنے لگے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2658]
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”حنین کے دن جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مشرکین کے ساتھ مقابلہ ہوا اور مسلمان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے بھاگ گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خچر سے نیچے اتر کر پیدل ہو گئے۔“ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2658]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 1820)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الجھاد 15 (1688) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (3042) صحيح مسلم (1776)