سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
113. باب في الرجل يترجل عند اللقاء
باب: مڈبھیڑ کے وقت سواری سے اتر کر پیدل چلنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2658
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الْبَرَاءِ، قَالَ: لَمَّا لَقِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُشْرِكِينَ يَوْمَ حُنَيْنٍ فَانْكَشَفُوا نَزَلَ عَنْ بَغْلَتِهِ فَتَرَجَّلَ.
براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حنین کے دن مشرکوں سے مڈبھیڑ ہوئی تو وہ چھٹ گئے (یعنی شکست کھا کر ادھر ادھر بھاگ کھڑے ہوئے) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خچر سے اتر کر پیدل چلنے لگے۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2658]
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”حنین کے دن جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مشرکین کے ساتھ مقابلہ ہوا اور مسلمان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے بھاگ گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خچر سے نیچے اتر کر پیدل ہو گئے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2658]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 1820)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الجھاد 15 (1688) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (3042) صحيح مسلم (1776)
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
2658
| لما لقي النبي المشركين يوم حنين فانكشفوا نزل عن بغلته فترجل |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 2658 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2658
فوائد ومسائل:
مجاہد دوران جہاد میں حسب احوال کوئی انداز بھی اختیار کرے روا ہے۔
اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سب مسلمانوں سے بڑھ کر بہادر دلیر اور عزم وثبات کے پیکرتھے۔
مجاہد دوران جہاد میں حسب احوال کوئی انداز بھی اختیار کرے روا ہے۔
اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سب مسلمانوں سے بڑھ کر بہادر دلیر اور عزم وثبات کے پیکرتھے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2658]
Sunan Abi Dawud Hadith 2658 in Urdu
أبو إسحاق السبيعي ← البراء بن عازب الأنصاري