سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. باب فِي قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " الْمِكْيَالُ مِكْيَالُ الْمَدِينَةِ "
باب: پیمانوں میں (معتبر) مدینہ کا پیمانہ ہے۔
حدیث نمبر: 3340
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ دُكَيْنٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ حَنْظَلَةَ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْوَزْنُ وَزْنُ أَهْلِ مَكَّةَ، وَالْمِكْيَالُ مِكْيَالُ أَهْلِ الْمَدِينَةِ"، قَالَ أَبُو دَاوُد: وَكَذَا رَوَاهُ الْفِرْيَابِيُّ، وَأَبُو أَحْمَدَ، عَنْ سُفْيَانَ، وَافَقَهُمَا فِي الْمَتْنِ، وقَالَ أَبُو أَحْمَدَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، مَكَانَ ابْنِ عُمَرَ، وَرَوَاهُ الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ حَنْظَلَةَ، قَالَ: وَزْنُ الْمَدِينَةِ، وَمِكْيَالُ مَكَّةَ، قَالَ أَبُو دَاوُد: وَاخْتُلِفَ فِي الْمَتْنِ فِي حَدِيثِ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي هَذَا.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تول میں مکے والوں کی تول معتبر ہے اور ناپ میں مدینہ والوں کی ناپ ہے“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: فریابی اور ابواحمد نے سفیان سے اسی طرح روایت کی ہے اور انہوں نے متن میں ان دونوں کی موافقت کی ہے اور ابواحمد نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کی جگہ «عن ابن عباس» کہا ہے اور اسے ولید بن مسلم نے حنظلہ سے روایت کیا ہے کہ وزن (باٹ) مدینہ کا اور پیمانہ مکہ کا معتبر ہے“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: مالک بن دینار کی حدیث جسے انہوں نے عطاء سے عطاء نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ متن میں اختلاف واقع ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْبُيُوعِ/حدیث: 3340]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وزن اہل مکہ کا معتبر ہے اور مکیال (ناپنے کا پیمانہ) اہل مدینہ کا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”فریابی اور ابواحمد نے بھی سفیان سے ایسے ہی روایت کیا ہے، ابن دکین نے ان دونوں کے متن میں موافقت کی ہے (نہ کہ سند میں)، ابواحمد نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کی بجائے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کا نام لیا ہے۔“ ولید بن مسلم نے حنظلہ سے روایت کی تو کہا: ”وزن اہل مدینہ کا معتبر ہے اور مکیال اہل مکہ کا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”مالک بن دینار کی اس بارے میں حدیث جو بواسطہ عطاء نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے، اس کے متن میں اختلاف کیا گیا ہے۔“ [سنن ابي داود/كِتَاب الْبُيُوعِ/حدیث: 3340]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/الزکاة 44 (2521)، البیوع 54 (4598)، (تحفة الأشراف: 7102)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/145) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
ضعيف
نسائي (2521ب،4598)
الثوري عنعن وتابعه الوليد بن مسلم والوليد مدلس وعنعن أيضًا
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 120
ضعيف
نسائي (2521ب،4598)
الثوري عنعن وتابعه الوليد بن مسلم والوليد مدلس وعنعن أيضًا
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 120