الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. باب فِي الْخَلِّ
باب: سرکہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 3820
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ".
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سرکہ کیا ہی اچھا سالن ہے“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 3820]
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سرکہ بہترین سالن ہے۔“ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 3820]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الأطعمة 35 (1842)، سنن ابن ماجہ/الأطعمة 33 (3317)، (تحفة الأشراف: 2579)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الأشربة40 (3052)، سنن النسائی/الأیمان 20 (3827) مسند احمد (3/304، 371، 389،390)، سنن الدارمی/الأطعمة 18 (2092) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
انظر الحديث الآتي (3821)
انظر الحديث الآتي (3821)
حدیث نمبر: 3821
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَا: حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سرکہ کیا ہی اچھا سالن ہے“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 3821]
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سرکہ بہترین سالن ہے۔“ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 3821]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/ الأطعمة 30 (2052)، سنن النسائی/ الأیمان 20 (3827)، (تحفة الأشراف: 2338) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (2052)