🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

20. باب دِيَاتِ الأَعْضَاءِ
باب: اعضاء کی دیت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4566
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ، أَنَّ خَالِدَ بْنَ الْحَارِثِ حَدَّثَهُمْ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُسَيْنٌ يَعْنِي الْمُعَلِّمَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ،عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" فِي الْمَوَاضِحِ: خَمْسٌ".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «مواضح» ۱؎ میں دیت پانچ اونٹ ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الدِّيَاتِ/حدیث: 4566]
جناب عمرو بن شعیب سے مروی ہے کہ ان کے والد نے انہیں (ان کے دادا) سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسے زخم جو ہڈی کھول دیں ان میں پانچ پانچ اونٹ ہیں۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الدِّيَاتِ/حدیث: 4566]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏انظر حدیث رقم (3547)، (تحفة الأشراف: 8680، 8683) (حسن صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: «مواضح» ایسے زخم کو کہتے ہیں جس سے ہڈی دکھائی دینے لگے۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (3493)
أخرجه النسائي (4856 وسنده حسن) ورواه الترمذي (1390 وسنده حسن)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4567
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ السُّلَمِيُّ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنِي الْعَلَاءُ بْنُ الْحَارِثِ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ:" قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْعَيْنِ الْقَائِمَةِ السَّادَّةِ لِمَكَانِهَا بِثُلُثِ الدِّيَةِ".
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی آنکھ میں جو اپنی جگہ باقی رہے لیکن بینائی جاتی رہے، تہائی دیت کا فیصلہ فرمایا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الدِّيَاتِ/حدیث: 4567]
جناب عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آنکھ کی چوٹ میں فیصلہ فرمایا کہ آنکھ اگر اپنی جگہ قائم رہے (اور بینائی جاتی رہے) تو اس میں تہائی دیت ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الدِّيَاتِ/حدیث: 4567]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن النسائی/القسامة 36 (4844)، (تحفة الأشراف: 8770) (حسن)» ‏‏‏‏ (یہ سند حسن کے مرتبہ تک پہنچنے کے لائق ہے)
قال الشيخ الألباني: حسن إحتمالا
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (3502)
أخرجه النسائي (4844 وسنده حسن)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں