سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
140. باب الرَّجُلِ يَسْتَأْذِنُ بِالدَّقِّ
باب: دستک دے کر اجازت لینا۔
حدیث نمبر: 5187
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا بِشْرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ،" أَنَّهُ ذَهَبَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دَيْنِ أَبِيهِ، فَدَقَقْتُ الْباب، فَقَالَ: مَنْ هَذَا؟ قُلْتُ: أَنَا , قال: أَنَا أَنَا كَأَنَّهُ كَرِهَهُ".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ اپنے والد کے قرضے کے سلسلے میں گفتگو کرنے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، تو میں نے دروازہ کھٹکھٹایا، آپ نے پوچھا: کون ہے؟ میں نے کہا: ”میں ہوں“ آپ نے فرمایا: ”میں، میں“ (کیا؟) گویا کہ آپ نے (اس طرح غیر واضح جواب دینے) کو برا جانا۔ [سنن ابي داود/أَبْوَابُ النَّوْمِ/حدیث: 5187]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الاستئذان 17 (6250)، صحیح مسلم/الآداب 8 (2155)، سنن الترمذی/الاستئذان 18 (2711)، سنن ابن ماجہ/الأدب 17 (3709)، (تحفة الأشراف: 3042)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/298، 320، 363)، سنن الدارمی/الاستئذان 2 (2672) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (6250) صحيح مسلم (2155)