🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

169. باب فِي الرَّجُلِ يَقُولُ لِلرَّجُلِ أَضْحَكَ اللَّهُ سِنَّكَ
باب: آدمی کسی کو کہے «أضحك الله سنك» ”اللہ تجھے ہنستا رکھے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5234
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبِرَكِيُّ , وَسَمِعْتُهُ مِنْ أَبِي الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ , وَأَنَا لِحَدِيثِ عِيسَى أَضْبَطُ , قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْقَاهِرِ بْنُ السَّرِيِّ يَعْنِي السُّلَمِيَّ , حَدَّثَنَا ابْنُ كِنَانَةَ بْنِ عَبَّاسِ بْنِ مِرْدَاسٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ جَدِّهِ , قَالَ:" ضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ أَوْ عُمَرُ: أَضْحَكَ اللَّهُ سِنَّكَ" , وَسَاقَ الْحَدِيثَ.
مرداس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہنسے تو ابوبکر رضی اللہ عنہ یا عمر رضی اللہ عنہ نے آپ سے «أضحك الله سنك» اللہ آپ کو ہمیشہ ہنستا رکھے کہا، پھر راوی نے پوری حدیث بیان کی۔ [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5234]
جناب (عبداللہ) ابن کنانہ بن عباس بن مرداس اپنے والد سے وہ دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس دیے تو سیدنا ابوبکر یا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ آپ کو (ہمیشہ) ہنستا مسکراتا رکھے۔ اور حدیث بیان کی۔ [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5234]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابن ماجہ/المناسک 56 (3013)، (تحفة الأشراف: 5140)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/15) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس کے راوی ابن کنانہ اور خود کنانہ بن عباس مجہول ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن ماجه (3013)
عبداﷲ بن كنانة وأبوه :مجهولان (تق: 3556،5667)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 181

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں