سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابُ: فَضْلِ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
باب: طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے مناقب و فضائل۔
حدیث نمبر: 125
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَعَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَوْدِيُّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا الصَّلْتُ الْأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو نَضْرَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ طَلْحَةَ مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" شَهِيدٌ يَمْشِي عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ".
جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ طلحہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ شہید ہیں جو روئے زمین پر چل رہے ہیں“۔ [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 125]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ شہید ہے جو زمین پر چل رہا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 125]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/المناقب 22 (3739)، (تحفة الأشراف: 3103) (صحیح) (ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 126)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
ضعيف
سنن الترمذي (3739)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 380
ضعيف
سنن الترمذي (3739)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 380
حدیث نمبر: 126
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْأَزْهَرِ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنِي إِسْحَاق بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، قَالَ: نَظَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى طَلْحَةَ، فَقَالَ:" هَذَا مِمَّنْ قَضَى نَحْبَهُ".
معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے طلحہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا تو فرمایا: ”یہ ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے اپنے کئے ہوئے عہد کو پورا کر دیا“۔ [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 126]
حضرت معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کو دیکھ کر فرمایا: ”یہ ان میں سے ہے جنہوں نے اپنا وعدہ پورا کر دیا۔“ [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 126]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/تفسیر القرآن 34 (3202)، المناقب 22 (3740)، (تحفة الأشراف: 11445) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
[126۔127] إسناده ضعيف
ترمذي (3202)
قلت: و حديث الترمذي (الأصل: 3203 وسنده حسن) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 380
[126۔127] إسناده ضعيف
ترمذي (3202)
قلت: و حديث الترمذي (الأصل: 3203 وسنده حسن) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 380
حدیث نمبر: 127
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَنْبَأَنَا إِسْحَاق ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ مُعَاوِيَةَ ، فَقَالَ: أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" طَلْحَةُ مِمَّنْ قَضَى نَحْبَهُ".
موسیٰ بن طلحہ کہتے ہیں کہ ہم معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھے تو انہوں نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”طلحہ ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے اپنے کئے ہوئے عہد کو سچ کر دکھایا“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 127]
حضرت موسیٰ بن طلحہ رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھے، انہوں نے فرمایا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”طلحہ رضی اللہ عنہ ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے اپنا وعدہ پورا کر دیا۔““ [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 127]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ماقبلہ (حسن)»
وضاحت: ۱؎: پوری آیت یوں ہے: «من المؤمنين رجال صدقوا ما عاهدوا الله عليه فمنهم من قضى نحبه ومنهم من ينتظر وما بدلوا تبديلا» یعنی ”مومنوں میں سے ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے اس وعدے کو جو انہوں نے اللہ سے کیا تھا سچ کر دکھایا، بعض نے تو اپنا عہد پورا کر دیا، اور بعض (موقعہ کے) منتظر ہیں، اور انہوں نے کوئی تبدیلی نہیں کی“ (سورة الأحزاب: 23)۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
۔127] إسناده ضعيف
ترمذي (3202)
قلت: و حديث الترمذي (الأصل: 3203 وسنده حسن) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 380
۔127] إسناده ضعيف
ترمذي (3202)
قلت: و حديث الترمذي (الأصل: 3203 وسنده حسن) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 380
حدیث نمبر: 128
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيل ، عَنْ قَيْسٍ ، قَالَ:" رَأَيْتُ يَدَ طَلْحَةَ شَلَّاءَ وَقَى بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ".
قیس بن ابی حازم کہتے ہیں کہ میں نے طلحہ رضی اللہ عنہ کا وہ ہاتھ دیکھا جو شل (بیکار) ہو گیا تھا، جنگ احد میں انہوں نے اس کو ڈھال بنا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کی تھی۔ [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 128]
حضرت قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں نے طلحہ رضی اللہ عنہ کا ہاتھ دیکھا جو شل ہو چکا تھا، انہوں نے جنگِ اُحد میں اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع کیا تھا۔“ [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 128]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/ فضائل أصحاب 14 (3724)، المغازي 18 (4063)، (تحفة الأشراف: 5007)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/161) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح