سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. باب : فضل طلحة بن عبيد الله رضي الله عنه
باب: طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے مناقب و فضائل۔
حدیث نمبر: 125
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَعَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَوْدِيُّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا الصَّلْتُ الْأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو نَضْرَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ طَلْحَةَ مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" شَهِيدٌ يَمْشِي عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ".
جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ طلحہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ شہید ہیں جو روئے زمین پر چل رہے ہیں“۔ [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 125]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/المناقب 22 (3739)، (تحفة الأشراف: 3103) (صحیح) (ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 126)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
ضعيف
سنن الترمذي (3739)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 380
ضعيف
سنن الترمذي (3739)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 380
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
3739
| من سره أن ينظر إلى شهيد يمشي على وجه الأرض فلينظر إلى طلحة بن عبيد الله |
سنن ابن ماجه |
125
| شهيد يمشي على وجه الأرض |
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 125 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث125
اردو حاشہ:
(1)
اس حدیث کی صحت میں اختلاف ہے۔
شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے صحیح کہا ہے۔ دیکھیے: (الصحیحة، رقم: 126)
اس میں حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کی شہادت کی خوش خبری ہے جو ایک عظیم سعادت ہے۔
(2)
آپ کی شہادت جنگ جمل کے موقع پر ہوئی۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مشاجرات میں جو صحابہ رضی اللہ عنھم شہید ہوئے وہ اللہ کے ہاں مجرم نہیں، ورنہ انہیں شہادت کی خبر نہ دی جاتی۔

[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 125]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3739
طلحہ بن عبیداللہ رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان
جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس کو اس بات سے خوشی ہو کہ وہ کسی شہید کو (دنیا ہی میں) زمین پر چلتا ہوا دیکھے تو اسے چاہیئے کہ وہ طلحہ کو دیکھ لے“ ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3739]

وضاحت:
1؎:
یہ معجزات رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں سے ایک معجزہ تھا،
چنانچہ طلحہ رضی اللہ عنہ اس معجزہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق واقعہ جمل میں شہید ہوئے۔
وضاحت:
1؎:
یہ معجزات رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں سے ایک معجزہ تھا،
چنانچہ طلحہ رضی اللہ عنہ اس معجزہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق واقعہ جمل میں شہید ہوئے۔
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3739]
المنذر بن مالك العوفي ← جابر بن عبد الله الأنصاري