🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

40. بَابٌ مِنْهُ فِي الْإِسْرَاءِ .
واقعہ معراج کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 236
Moved
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! جس رات آپ کو سیر کروائی گئی، تو وہ سیر کیسے کروائی گئی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مکہ میں عشاء کی نماز ادا کی، اُس کے بعد جبرائیل میرے پاس سفید رنگ کا ایک جانور لے کر آئے، جو گدھے سے کچھ بڑا تھا اور خچر سے کچھ چھوٹا تھا، اُس (جانور) نے میرے سامنے شوخی کی، تو جبرائیل نے اُس کے کان مروڑے، یہاں تک کہ میں اُس پر سوار ہو گیا، تو وہ ہمیں لے کر روانہ ہوا، جس کا پاؤں وہاں پڑتا تھا جہاں تک نگاہ کام کرتی تھی، یہاں تک کہ ہم ایک سرزمین پر پہنچے، جہاں کھجوروں کے بہت سے باغات تھے، جبرائیل نے کہا: آپ اُتریں، میں اتر گیا، پھر انہوں نے کہا: آپ نماز ادا کیجئے! میں نے نماز ادا کی، پھر ہم سوار ہو گئے، انہوں نے مجھ سے دریافت کیا: کیا آپ جانتے ہیں، آپ نے کہاں نماز ادا کی ہے؟ میں نے جواب دیا: اللہ بہتر جانتا ہے، انہوں نے بتایا: آپ نے یثرب میں نماز ادا کی ہے، آپ نے ”طیبہ“ میں نماز ادا کی ہے۔ پھر وہ جانور ہمیں لے کر روانہ ہوا، اس کا ایک قدم وہاں پڑتا تھا، جہاں تک اس کی نگاہ جاتی تھی، یہاں تک کہ ہم لوگ ایک سفید زمین تک پہنچ گئے، تو جبریل نے مجھ سے کہا: آپ اُتریں! میں اُتر گیا، پھر انہوں نے کہا: آپ نماز ادا کیجئے! میں نے نماز ادا کی، پھر ہم سوار ہوئے، انہوں نے دریافت کیا: کیا آپ جانتے ہیں۔ آپ نے کہاں نماز ادا کی ہے؟ میں نے جواب دیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں (شاید یہاں ”اُس کا رسول“ کے الفاظ اضافی ہیں، یہ اضافہ کاتب یا کمپوزر کی غلطی ہو سکتا ہے، کیونکہ اس سے پہلے کہ جملے میں، اور اس کے بعد والے جملے میں صرف یہ الفاظ ہیں: ”اللہ بہتر جانتا ہے“) جبرائیل نے بتایا: آپ نے ”مدین“ میں سیدنا موسیٰ علیہ السلام والے درخت کے پاس نماز ادا کی ہے، پھر وہ جانور ہمیں لے کر روانہ ہوا، اُس کا ایک قدم وہاں پڑتا تھا، جہاں تک اُس کی نگاہ جاتی تھی، پھر ایک مقام پر پہنچ کر سیدنا جبرائیل نے کہا: آپ نیچے اتریں! میں نیچے اترا! تو انہوں نے کہا: آپ نماز ادا کیجئے! میں نے نماز ادا کی، پھر ہم سوار ہو گئے، اُنہوں نے دریافت کیا: کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ نے کہاں نماز ادا کی ہے؟ میں نے کہا: اللہ بہتر جانتا ہے، انہوں نے بتایا: آپ نے ”بیت اللحم“ میں نماز ادا کی ہے، جہاں سیدنا عیسیٰ مسیح بن مریم علیہ السلام پیدا ہوئے تھے، پھر وہ مجھے لے کر روانہ ہوئے، یہاں تک کہ ہم آٹھویں دروازے سے شہر میں داخل ہوئے، وہ مسجد کے قبلہ کی سمت والے حصے کی طرف آئے، اور وہاں انہوں نے جانور کو باندھ دیا، ہم مسجد میں ایسے دروازے سے داخل ہوئے، جس میں سورج اور چاند کی تصویر تھی، جہاں اللہ کو منظور تھا، وہاں میں نے مسجد میں نماز ادا کی۔
(یہاں ابن زبریق نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں:) پھر میرے پاس دو برتن لائے گئے اُن میں سے ایک میں دودھ تھا اور دوسرے میں شہد تھا، وہ دونوں میری طرف بھیجے گئے تھے، میں ان دونوں کو برابر سمجھ رہا تھا، لیکن پھر اللہ تعالیٰ نے مجھے ہدایت نصیب کی، تو میں نے دودھ کو حاصل کر لیا اور اسے پی لیا، یہاں تک میری پیشانی پر اس کے اثرات محسوس ہوئے۔ میرے سامنے ایک عمر رسیدہ صاحب ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے، انہوں نے کہا: تمہارے آقا نے فطرت کو اختیار کیا ہے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) پھر وہ مجھے ساتھ لے کر چل پڑے، یہاں تک کہ میں شہر میں موجود، وادی کے پاس آیا، تو وہاں جہنم یوں سامنے آئی، جیسے وہ بچھونا ہوتا ہے۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے اُسے کیسا پایا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی بات ذکر کی تھی، لیکن وہ مجھے بھول گئی ہے (پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) میرا گزر فلاں مقام پر قریش کے اونٹ کے پاس سے ہوا، اُن لوگوں کا اونٹ گم ہو چکا تھا، میں نے اُن لوگوں کو سلام کیا، تو اُن لوگوں میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: یہ تو (سیدنا) محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی آواز ہے۔ (پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) پھر میں صبح ہونے سے پہلے مکہ میں اپنے ساتھیوں کے پاس آ گیا، ابوبکر میرے پاس آیا، اور بولا: یا رسول الله! گزشتہ رات آپ کہاں تھے؟ میں آپ کی تلاش میں آپ کے گھر آیا، لیکن میں نے آپ کو نہیں پایا، تو میں نے (اس کو) بتایا: گزشتہ رات میں بیت المقدس گیا ہوا تھا، اُس نے کہا: یا رسول اللہ! وہ تو ایک ماہ کی مسافت کے فاصلے پر ہے، آپ اس کا نقشہ میرے سامنے بیان کریں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اُسے میرے سامنے پیش کیا گیا۔ گویا میں اُس کی طرف دیکھ رہا تھا، لوگوں نے مجھ سے جس چیز کے بارے میں بھی دریافت کیا، میں نے انہیں اُس کے بارے میں بتا دیا، تو ابوبکر نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں، جبکہ مشرکین نے یہ کہا: تم ابوکبشہ کے صاحبزادے کی طرف دیکھو! ان کا یہ کہنا ہے کہ یہ گزشتہ رات بیت المقدس گئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! فلاں مقام پر میں تمہارے اونٹ کے پاس سے بھی گزرا تھا، اُن لوگوں (یعنی تمہارے اونٹوں کے چرواہوں) نے فلاں، فلاں مقام پر، اپنے اونٹ کو گم کر دیا تھا، میں تمہیں ان کے بارے میں بتاتا ہوں، انہوں نے فلاں جگہ پر پڑاؤ کیا ہو گا اور پھر وہ فلاں، فلاں دن تمہارے پاس آ جائیں گے، اُن کے آگے خاکستری رنگ کا اونٹ ہو گا، جس پر سیاہ ٹاٹ ہو گی اور سیاہ رنگ کی دو بوریاں ہوں گی۔
راوی بیان کرتے ہیں: جب وہ مخصوص دن آیا، تو لوگوں نے جائزہ لینا شروع کیا، یہاں تک کہ نصف النہار کے قریب وہ قافلہ آ گیا اور اُس کے آگے وہی اونٹ تھا، جس طرح کے اونٹ کا نقشہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، البتہ امام طبرانی نے اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”تمہارے آقا نے فطرت کو اختیار کیا ہے، بے شک یہ ہدایت یافتہ ہیں۔“
اسی طرح جہنم کی صفت کے بارے میں، انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”صحابہ نے دریافت کیا: آپ نے اُسے کیسا پایا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: گرم پانی کے چشمے کی مانند“ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم بن العلاء ہے، ویسے یحیی بن معین نے اس کو ثقہ قرار دیا ہے اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 236]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 53، أخرجه مسند البزار برقم: 3484، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7142»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 237
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أُتِيتُ بِالْبُرَاقِ فَرَكِبْتُهُ، إِذَا أَتَى عَلَى جَبَلٍ ارْتَفَعَتْ رِجْلَاهُ، وَإِذَا هَبَطَ ارْتَفَعَتْ يَدَاهُ، فَسَارَ بِنَا فِي أَرْضٍ غُمَّةٍ مُنْتِنَةٍ، ثُمَّ أَفْضَيْنَا إِلَى أَرْضٍ فَيْحَاءَ طَيِّبَةٍ". قَالَ الطَّبَرَانِيُّ:" قُلْتُ: يَا جِبْرِيلُ، كُنَّا نَسِيرُ فِي أَرْضٍ غُمَّةٍ نَتِنَةٍ، ثُمَّ إِلَى أَرْضٍ فَيْحَاءَ طَيِّبَةٍ! فَقَالَ: تِلْكَ أَرْضُ النَّارِ، وَهَذِهِ أَرْضُ الْجَنَّةِ". - وَقَالَ الْبَزَّارُ أَحْسَبُهُ:" قَالَ جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: تِلْكَ أَرْضُ أَهْلِ النَّارِ، وَهَذِهِ أَرْضُ أَهْلِ الْجَنَّةِ - فَأَتَيْتُ عَلَى رَجُلٍ قَائِمٍ، فَقَالَ: مَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ مَعَكَ؟ قَالَ: أَخُوكَ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَحَّبَ وَدَعَا لِي بِالْبَرَكَةِ، فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ قَالَ: هَذَا أَخُوكَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسِرْنَا، فَسَمِعْتُ صَوْتًا، فَأَتَيْنَا عَلَى رَجُلٍ، فَقَالَ: مَنْ هَذَا مَعَكَ؟ قَالَ: هَذَا أَخُوكَ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَلَّمَ وَدَعَا لِي بِالْبَرَكَةِ، وَقَالَ: سَلْ لِأُمَّتِكَ التَّيْسِيرَ. قُلْتُ: مَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ قَالَ: هَذَا أَخُوكَ مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قُلْتُ: عَلَى مَنْ كَانَ تَذَمُّرُهُ؟ قَالَ: عَلَى رَبِّهِ. قُلْتُ: عَلَى رَبِّهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَدْ عَرَفَ حِدَّتَهُ. ثُمَّ سِرْنَا فَرَأَيْتُ شَيْئًا. فَقُلْتُ: مَا هَذَا - أَوْ مَا هَذِهِ - يَا جِبْرِيلُ؟ قَالَ: هَذِهِ شَجَرَةُ أَبِيكَ إِبْرَاهِيمَ، أَدْنُ مِنْهَا. قُلْتُ: نَعَمْ"، وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ:" قُلْتُ: أَدْنُو مِنْهَا؟ قَالَ: نَعَمْ، فَدَنَوْنَا مِنْهَا، فَرَحَّبَ وَدَعَا لِي بِالْبَرَكَةِ، ثُمَّ مَضَيْنَا حَتَّى أَتَيْنَا بَيْتَ الْمَقْدِسِ، فَرَبَطْتُ الدَّابَّةَ بِالْحَلْقَةِ الَّتِي تَرْبُطُ بِهَا الْأَنْبِيَاءُ، ثُمَّ دَخَلْنَا الْمَسْجِدَ فَنُشِرَتْ لِيَ الْأَنْبِيَاءُ، مَنْ سَمَّى اللَّهُ وَمَنْ لَمْ يُسَمِّ، فَصَلَّيْتُ". قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: بِهِمْ. ثُمَّ اتَّفَقَا إِلَّا هَؤُلَاءِ الثَّلَاثَةَ: إِبْرَاهِيمَ، وَمُوسَى، وَعِيسَى.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے پاس براق لایا گیا، میں اُس پر سوار ہوا، جب وہ کسی پہاڑ کے پاس آتا تھا، تو اپنی ٹانگیں بلند کر لیتا تھا اور جب وہ نیچے کی طرف چلتا تھا، تو اپنے ہاتھ بلند کر لیتا تھا، وہ ہمیں لے کر چلتا ہوا ایک بدبودار جگہ کے پاس آیا، پھر ہم ایک کشادہ اور پاکیزہ جگہ کی طرف آئے۔ یہاں امام طبرانی نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! پہلے ہم ایک بدبودار جگہ کے پاس سے گزر رہے تھے، پھر ہم ایک خوشبودار جگہ کی طرف آ گئے، تو انہوں نے بتایا: وہ جہنم کی زمین تھی اور یہ جنت کی زمین ہے۔ امام بزار فرماتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: جبرائیل نے کہا: وہ اہل جہنم کی سرزمین تھی اور یہ اہل جنت کی سرزمین ہے۔ پھر میں ایک صاحب کے پاس آیا جو کھڑے ہوئے تھے، انہوں نے دریافت کیا: اے جبرائیل یہ تمہارے ساتھ کون ہیں؟ سیدنا جبرائیل نے بتایا: یہ آپ کے بھائی سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، تو انہوں نے خوش آمدید کہتے ہوئے، میرے لئے برکت کی دعا کی، میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ کون ہیں؟ انہوں نے بتایا: یہ آپ کے بھائی سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام ہیں، پھر ہم روانہ ہوئے، میں نے ایک آواز سنی (جس میں کچھ تیزی تھی) پھر ہم ایک صاحب کے پاس آئے، انہوں نے دریافت کیا: یہ تمہارے ساتھ کون ہیں؟ جبرائیل نے بتایا: یہ آپ کے بھائی سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، تو انہوں نے سلام کیا اور میرے لئے برکت کی دعا کی اور یہ کہا: آپ اپنی امت کے لئے آسانی مانگیے گا، میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ کون ہیں؟ انہوں نے بتایا: یہ آپ کے بھائی سیدنا موسیٰ علیہ السلام ہیں میں نے دریافت کیا: یہ تیز لہجے میں کس کے ساتھ بات کر رہے تھے؟ انہوں نے بتایا: اپنے پروردگار کے ساتھ، میں نے دریافت کیا: اپنے پروردگار کے ساتھ؟ انہوں نے بتایا: جی ہاں! وہ (یعنی اُن کا پروردگار) ان کے مزاج کی تیزی کے بارے میں جانتا ہے، پھر ہم چلتے رہے، میں نے ایک چیز دیکھ کر دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ اے جبرائیل!۔ یہاں ایک لفظ میں راوی کو شک ہے۔ تو انہوں نے بتایا: یہ آپ کے جد امجد سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا درخت ہے، آپ اس کے قریب ہو جائیں! میں نے کہا: ٹھیک ہے۔
یہاں امام طبرانی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: میں نے دریافت کیا: کیا میں اس کے قریب ہو جاؤں؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! تو ہم اُس درخت کے قریب ہو گئے، سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے (مجھے) خوش آمدید کہا: اور میرے لئے برکت کی دعا کی، پھر ہم روانہ ہوئے، یہاں تک کہ ہم بیت المقدس آ گئے، میں نے اپنا جانور اس حلقے کے ساتھ باندھا، جس کے ساتھ انبیاء کرام علیہم السلام (اپنے جانوروں کو) باندھا کرتے تھے، پھر ہم مسجد میں داخل ہوئے، تو میرے سامنے تمام انبیاء کرام لائے گئے، وہ بھی جن کا نام اللہ تعالیٰ نے بیان کیا ہے، اور وہ بھی جن کا نام بیان نہیں کیا ہے، تو میں نے نماز ادا کی۔ یہاں امام طبرانی نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: میں نے انہیں نماز پڑھائی، پھر وہ دونوں راوی متفق ہیں، البتہ ان تین حضرات کا معاملہ مختلف ہے، یعنی سیدنا ابراہیم، سیدنا موسیٰ اور سیدنا عیسیٰ علیہم السلام۔
یہ روایت امام بزار، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 237]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 9976 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 5014 اورده المؤلف فى كشف الاستار 59 اورده المؤلف فى المقصد العلى 1252، أخرجه مسند البزار برقم: 1568، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5008، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 144/1»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں