الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. بَابٌ مِنْهُ فِي الْإِسْرَاءِ .
واقعہ معراج کا بیان
حدیث نمبر: 236
Moved
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! جس رات آپ کو سیر کروائی گئی، تو وہ سیر کیسے کروائی گئی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مکہ میں عشاء کی نماز ادا کی، اُس کے بعد جبرائیل میرے پاس سفید رنگ کا ایک جانور لے کر آئے، جو گدھے سے کچھ بڑا تھا اور خچر سے کچھ چھوٹا تھا، اُس (جانور) نے میرے سامنے شوخی کی، تو جبرائیل نے اُس کے کان مروڑے، یہاں تک کہ میں اُس پر سوار ہو گیا، تو وہ ہمیں لے کر روانہ ہوا، جس کا پاؤں وہاں پڑتا تھا جہاں تک نگاہ کام کرتی تھی، یہاں تک کہ ہم ایک سرزمین پر پہنچے، جہاں کھجوروں کے بہت سے باغات تھے، جبرائیل نے کہا: آپ اُتریں، میں اتر گیا، پھر انہوں نے کہا: آپ نماز ادا کیجئے! میں نے نماز ادا کی، پھر ہم سوار ہو گئے، انہوں نے مجھ سے دریافت کیا: کیا آپ جانتے ہیں، آپ نے کہاں نماز ادا کی ہے؟ میں نے جواب دیا: اللہ بہتر جانتا ہے، انہوں نے بتایا: آپ نے یثرب میں نماز ادا کی ہے، آپ نے ”طیبہ“ میں نماز ادا کی ہے۔ پھر وہ جانور ہمیں لے کر روانہ ہوا، اس کا ایک قدم وہاں پڑتا تھا، جہاں تک اس کی نگاہ جاتی تھی، یہاں تک کہ ہم لوگ ایک سفید زمین تک پہنچ گئے، تو جبریل نے مجھ سے کہا: آپ اُتریں! میں اُتر گیا، پھر انہوں نے کہا: آپ نماز ادا کیجئے! میں نے نماز ادا کی، پھر ہم سوار ہوئے، انہوں نے دریافت کیا: کیا آپ جانتے ہیں۔ آپ نے کہاں نماز ادا کی ہے؟ میں نے جواب دیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں (شاید یہاں ”اُس کا رسول“ کے الفاظ اضافی ہیں، یہ اضافہ کاتب یا کمپوزر کی غلطی ہو سکتا ہے، کیونکہ اس سے پہلے کہ جملے میں، اور اس کے بعد والے جملے میں صرف یہ الفاظ ہیں: ”اللہ بہتر جانتا ہے“) جبرائیل نے بتایا: آپ نے ”مدین“ میں سیدنا موسیٰ علیہ السلام والے درخت کے پاس نماز ادا کی ہے، پھر وہ جانور ہمیں لے کر روانہ ہوا، اُس کا ایک قدم وہاں پڑتا تھا، جہاں تک اُس کی نگاہ جاتی تھی، پھر ایک مقام پر پہنچ کر سیدنا جبرائیل نے کہا: آپ نیچے اتریں! میں نیچے اترا! تو انہوں نے کہا: آپ نماز ادا کیجئے! میں نے نماز ادا کی، پھر ہم سوار ہو گئے، اُنہوں نے دریافت کیا: کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ نے کہاں نماز ادا کی ہے؟ میں نے کہا: اللہ بہتر جانتا ہے، انہوں نے بتایا: آپ نے ”بیت اللحم“ میں نماز ادا کی ہے، جہاں سیدنا عیسیٰ مسیح بن مریم علیہ السلام پیدا ہوئے تھے، پھر وہ مجھے لے کر روانہ ہوئے، یہاں تک کہ ہم آٹھویں دروازے سے شہر میں داخل ہوئے، وہ مسجد کے قبلہ کی سمت والے حصے کی طرف آئے، اور وہاں انہوں نے جانور کو باندھ دیا، ہم مسجد میں ایسے دروازے سے داخل ہوئے، جس میں سورج اور چاند کی تصویر تھی، جہاں اللہ کو منظور تھا، وہاں میں نے مسجد میں نماز ادا کی۔
(یہاں ابن زبریق نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں:) پھر میرے پاس دو برتن لائے گئے اُن میں سے ایک میں دودھ تھا اور دوسرے میں شہد تھا، وہ دونوں میری طرف بھیجے گئے تھے، میں ان دونوں کو برابر سمجھ رہا تھا، لیکن پھر اللہ تعالیٰ نے مجھے ہدایت نصیب کی، تو میں نے دودھ کو حاصل کر لیا اور اسے پی لیا، یہاں تک میری پیشانی پر اس کے اثرات محسوس ہوئے۔ میرے سامنے ایک عمر رسیدہ صاحب ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے، انہوں نے کہا: تمہارے آقا نے فطرت کو اختیار کیا ہے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) پھر وہ مجھے ساتھ لے کر چل پڑے، یہاں تک کہ میں شہر میں موجود، وادی کے پاس آیا، تو وہاں جہنم یوں سامنے آئی، جیسے وہ بچھونا ہوتا ہے۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے اُسے کیسا پایا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی بات ذکر کی تھی، لیکن وہ مجھے بھول گئی ہے (پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) میرا گزر فلاں مقام پر قریش کے اونٹ کے پاس سے ہوا، اُن لوگوں کا اونٹ گم ہو چکا تھا، میں نے اُن لوگوں کو سلام کیا، تو اُن لوگوں میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: یہ تو (سیدنا) محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی آواز ہے۔ (پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) پھر میں صبح ہونے سے پہلے مکہ میں اپنے ساتھیوں کے پاس آ گیا، ابوبکر میرے پاس آیا، اور بولا: یا رسول الله! گزشتہ رات آپ کہاں تھے؟ میں آپ کی تلاش میں آپ کے گھر آیا، لیکن میں نے آپ کو نہیں پایا، تو میں نے (اس کو) بتایا: گزشتہ رات میں بیت المقدس گیا ہوا تھا، اُس نے کہا: یا رسول اللہ! وہ تو ایک ماہ کی مسافت کے فاصلے پر ہے، آپ اس کا نقشہ میرے سامنے بیان کریں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اُسے میرے سامنے پیش کیا گیا۔ گویا میں اُس کی طرف دیکھ رہا تھا، لوگوں نے مجھ سے جس چیز کے بارے میں بھی دریافت کیا، میں نے انہیں اُس کے بارے میں بتا دیا، تو ابوبکر نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں، جبکہ مشرکین نے یہ کہا: تم ابوکبشہ کے صاحبزادے کی طرف دیکھو! ان کا یہ کہنا ہے کہ یہ گزشتہ رات بیت المقدس گئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! فلاں مقام پر میں تمہارے اونٹ کے پاس سے بھی گزرا تھا، اُن لوگوں (یعنی تمہارے اونٹوں کے چرواہوں) نے فلاں، فلاں مقام پر، اپنے اونٹ کو گم کر دیا تھا، میں تمہیں ان کے بارے میں بتاتا ہوں، انہوں نے فلاں جگہ پر پڑاؤ کیا ہو گا اور پھر وہ فلاں، فلاں دن تمہارے پاس آ جائیں گے، اُن کے آگے خاکستری رنگ کا اونٹ ہو گا، جس پر سیاہ ٹاٹ ہو گی اور سیاہ رنگ کی دو بوریاں ہوں گی۔
راوی بیان کرتے ہیں: جب وہ مخصوص دن آیا، تو لوگوں نے جائزہ لینا شروع کیا، یہاں تک کہ نصف النہار کے قریب وہ قافلہ آ گیا اور اُس کے آگے وہی اونٹ تھا، جس طرح کے اونٹ کا نقشہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، البتہ امام طبرانی نے اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”تمہارے آقا نے فطرت کو اختیار کیا ہے، بے شک یہ ہدایت یافتہ ہیں۔“
اسی طرح جہنم کی صفت کے بارے میں، انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”صحابہ نے دریافت کیا: آپ نے اُسے کیسا پایا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: گرم پانی کے چشمے کی مانند“ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم بن العلاء ہے، ویسے یحیی بن معین نے اس کو ثقہ قرار دیا ہے اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 236]

تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 53، أخرجه مسند البزار برقم: 3484، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7142»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 236 in Urdu