🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

55. بَابٌ مِنْهُ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 300
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - حُرُمَاتٌ ثَلَاثٌ، مَنْ حَفِظَهُنَّ حَفِظَ اللَّهُ لَهُ أَمْرَ دِينِهِ وَدُنْيَاهُ، وَمَنْ لَمْ يَحْفَظْهُنَّ لَمْ يَحْفَظِ اللَّهُ لَهُ شَيْئًا: حُرْمَةُ الْإِسْلَامِ، وَحُرْمَتِي، وَحُرْمَةُ رَحِمِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَلَمْ أَرَ مَنْ وَثَّقَهُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ کی مقرر کی ہوئی حرمتیں تین ہیں، جو شخص اُن کی حفاظت کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اُس شخص کے دین اور دنیا کی حفاظت کرتا ہے، اور جو شخص اُن کی حفاظت نہیں کرتا، اللہ تعالیٰ بھی اُس کی کسی چیز کی حفاظت نہیں کرتا، اسلام کی حرمت، میری حرمت اور میرے رشتہ داروں کی حرمت“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن حماد ہے اور وہ ضعیف ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں نے کسی کو اُس کی توثیق کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 300]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 203، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2881، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 205»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 301
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ: أَنْ يَكُونَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا، وَأَنْ يُحِبَّ الْعَبْدَ لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ، وَأَنْ يُلْقَى فِي النَّارِ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَرْجِعَ فِي الْكُفْرِ بَعْدَ إِذْ أَنْقَذَهُ اللَّهُ مِنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ فَضَّالُ بْنُ جُبَيْرٍ لَا يَحِلُّ الِاحْتِجَاجُ بِهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تین چیزیں جس شخص میں ہوں گی، وہ ایمان کی حلاوت کو پا لے گا، یہ کہ اللہ اور اُس کا رسول، اس شخص کے نزدیک اُن دونوں کے علاوہ، ہر ایک سے زیادہ محبوب ہوں، یہ کہ وہ کسی بندے کے ساتھ محبت رکھتا ہو اور وہ اُس (بندے) کے ساتھ صرف اللہ تعالیٰ کے لئے محبت رکھتا ہو، اور یہ کہ آگ میں ڈالا جانا، اُس کے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو، کہ وہ کفر کی طرف واپس چلا جائے، اس کے بعد کہ اللہ تعالیٰ نے اُسے کفر سے بچا لیا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضال بن جبیر ہے، جس سے استدلال کرنا جائز نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 301]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 80/9، اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 2540، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8019، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1171»

الحكم على الحديث:
إسناده موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں