🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

54. بَابٌ فِيمَنْ حُبُّهُمْ إِيمَانٌ .
اُن لوگوں کا بیان، جن کی محبت ایمان ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 296
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يُؤْمِنُ عَبْدٌ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ نَفْسِهِ، وَأَهْلِي أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ أَهْلِهِ، وَعِتْرَتِي أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ عِتْرَتِهِ، وَذَاتِي أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ ذَاتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ لَا يُحْتَجُّ بِهِ.
عبدالرحمان بن ابولیلی، اپنے والد کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آدمی اس وقت تک مؤمن نہیں ہوتا، جب تک میں اس کے نزدیک، اس کی اپنی ذات سے زیادہ محبوب نہیں ہو جاتا، اور میرے اہل بیت اُس کے نزدیک، اس کے اپنے اہل خانہ سے زیادہ محبوب نہیں ہو جاتے، اور میری عترت، اُس کے نزدیک اس کی اپنی اولاد سے زیادہ محبوب نہیں ہو جاتی، اور میری ذات اُس کے نزدیک، اس کی اپنی ذات سے زیادہ محبوب نہیں ہو جاتی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اُس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن ابولیلی ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے، اُس سے استدلال نہیں کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 296]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 1646 اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 5790.، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6416، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5786»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 297
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يُؤْمِنُ الرَّجُلُ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَلَدِهِ وَوَالِدِهِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”کوئی شخص اُس وقت تک مؤمن نہیں ہوتا، جب تک میں، اُس کے نزدیک، اس کی اولاد، اُس کے ماں باپ اور سب لوگوں سے زیادہ محبوب نہیں ہو جاتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 297]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 8859، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8854»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 298
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: أَتَى الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَتَيْتُ قَوْمًا يَتَحَدَّثُونَ، فَلَمَّا رَأَوْنِي سَكَتُوا، وَمَا ذَاكَ إِلَّا أَنَّهُمُ اسْتَثْقَلُونِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَقَدْ فَعَلُوهَا؟ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَا يُؤْمِنُ أَحَدُهُمْ حَتَّى يُحِبَّكُمْ لِحُبِّي، أَتَرْجُونَ أَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ بِشَفَاعَتِي وَلَا يَرْجُوهَا بَنُو عَبْدِ الْمُطَّلِبِ؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے: یا رسول اللہ! میں کچھ لوگوں کے پاس آیا، جو آپس میں بات چیت کر رہے تھے، جب انہوں نے مجھے دیکھا، تو وہ خاموش ہو گئے، ایسا صرف اس وجہ سے ہوا کہ انہوں نے مجھے بوجھ محسوس کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا انہوں نے ایسا کیا ہے؟ اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، اُن میں سے کوئی ایک، اُس وقت تک مؤمن نہیں ہو سکتا، جب تک وہ مجھ سے محبت رکھنے کی وجہ سے آپ لوگوں سے محبت نہیں رکھتا (پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو مخاطب کر کے فرمایا:) کیا تم لوگ یہ امید رکھتے ہو کہ میری شفاعت کی وجہ سے تم لوگ جنت میں داخل ہو جاؤ گے اور بنوعبدالمطلب کو اُس کی امید نہیں ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی اصرم بن حوشب ہے، اور وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 298]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 4674 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 96/2، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 640»

الحكم على الحديث:
إسناده موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 299
وَعَنِ الْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَحَبَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ صَادِقًا غَيْرَ كَاذِبٍ، وَلَقِيَ الْمُؤْمِنِينَ فَأَحَبَّهُمْ، وَكَانَ أَمْرُ الْجَاهِلِيَّةِ عِنْدَهُ كَمَنْزِلَةِ نَارٍ أُلْقِيَ فِيهَا - فَقَدْ طَعِمَ طَعْمَ الْإِيمَانِ". أَوْ قَالَ:" فَقَدْ بَلَغَ ذُرْوَةَ الْإِيمَانِ". الشَّكُّ مِنْ صَفْوَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ شُرَيْحُ بْنُ عُبَيْدٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ مُدَلِّسٌ، اخْتُلِفَ فِي سَمَاعِهِ مِنَ الصَّحَابَةِ لِتَدْلِيسِهِ.
سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص جھوٹا ہوئے بغیر، سچا ہونے کے طور پر، اللہ اور رسول سے محبت کرتا ہے، اور جب وہ اہل ایمان سے ملتا ہے، تو ان سے بھی محبت کرتا ہے اور زمانہ جاہلیت کا معاملہ اس کے نزدیک آگ میں ڈالے جانے کی مانند ہو، تو اس شخص نے ایمان کا ذائقہ چکھ لیا“۔
راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں: ”وہ ایمان کی چوٹی تک پہنچ جاتا ہے“ یہ شک صفوان نامی راوی کو ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اُس کی سند میں ایک راوی شریح بن عبید ہے، وہ ثقہ ہے، اور تدلیس کرنے والا ہے، اور اس کی تدلیس کے وجہ سے، اُس کے صحابہ کرام سے سماع کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 299]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 257/20»

الحكم على الحديث:
إسناده سند
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں