🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

63. بَابٌ فِيمَنْ أَسْلَمَ عَلَى يَدَيْهِ أَحَدٌ .
جس شخص کے ہاتھ پر کوئی مسلمان ہو جائے اُس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 336
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَسْلَمَ عَلَى يَدَيْهِ رَجُلٌ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ النَّيْسَابُورِيُّ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَضَعَّفُهُ أَكْثَرُ النَّاسِ. قَالَ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ: كَذَّابٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ هَذَا الْبَابِ فِي الْجِهَادِ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ - وَحَدِيثُ عَائِشَةَ فِيمَنْ رَبَّى صَغِيرًا حَتَّى يَقُولَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ.
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس شخص کے ہاتھ پر کوئی مسلمان ہو جائے، اُس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن معاویہ نیشا پوری ہے، اسے امام أحمد نے ثقہ قرار دیا ہے اور اکثر لوگوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، یحیی بن معین کہتے ہیں: یہ کذاب ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس موضوع سے متعلق دیگر احادیث، جہاد سے متعلق باب میں آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ جو شخص کسی کمسن بچے کی تربیت کرے (یعنی اسے پال پوس کر بڑا کرے) یہاں تک کہ وہ بچہ اتنا بڑا ہو جائے کہ وہ «لا اله الا الله» پڑھ لے، ایسے شخص کے بارے میں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی نقل کردہ حدیث، نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق باب میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 336]
تخریج الحدیث: «أخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 3546، اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 157/1، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3570»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں