🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

64. بَابٌ فِيمَنْ عَمِلَ خَيْرًا ثُمَّ أَسْلَمَ .
جو شخص کوئی بھلائی کا کام کرے اور پھر مسلمان ہو جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 337
عَنِ السَّائِبِ بْنِ أَبِي السَّائِبِ أَنَّهُ كَانَ يُشَارِكُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ الْإِسْلَامِ فِي التِّجَارَةِ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ الْفَتْحِ جَاءَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَرْحَبًا بِأَخِي وَشَرِيكِي، كَانَ لَا يُدَارِي وَلَا يُمَارِي، يَا سَائِبُ، قَدْ كُنْتَ تَعْمَلُ أَعْمَالًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ لَا تُقْبَلُ مِنْكَ، وَهِيَ الْيَوْمَ تُقْبَلُ مِنْكَ". وَكَانَ ذَا سَلَفٍ وَصِلَةٍ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَغَيْرُهُ بَعْضَهُ، وَلَهُ طَرِيقٌ تَأْتِي فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سائب بن ابوسائب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اسلام سے پہلے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تجارت میں شراکت دار تھے، فتح مکہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے بھائی اور (کاروباری) شراکت دار کو خوش آمدید ہے جو دھوکہ نہیں دیتا اور فریب نہیں دیتا تھا (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مخاطب کر کے فرمایا:) اے سائب! تم نے زمانہ جاہلیت میں کئی ایسے کام کیے، جو تمہاری طرف سے قبول نہیں ہوئے تھے، وہ آج (اسلام قبول کر لینے کے بعد) تمہاری طرف سے قبول ہوں گے۔ راوی بیان کرتے ہیں: وہ صاحب اُدھار دیدیا کرتے تھے اور صلہ رحمی کرتے تھے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد اور، ایک اور صاحب نے، اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، اس کی ایک اور سند بھی ہے، جو نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق باب میں آئے گی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 337]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 425/3 اورده المؤلف فى زوائد المسند 154»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 338
وَعَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ نَاجِيَةَ الْمُجَاشِعِيِّ، وَهُوَ جَدُّ الْفَرَزْدَقِ بْنِ غَالِبِ بْنِ صَعْصَعَةَ، قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَرَضَ عَلَيَّ الْإِسْلَامَ، فَأَسْلَمْتُ وَعَلَّمَنِي آيًا مِنَ الْقُرْآنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي عَمِلْتُ أَعْمَالًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَهَلْ لِي فِيهَا مَنْ أَجْرٍ؟ قَالَ:" وَمَا عَمِلْتَ؟" فَقُلْتُ: إِنِّي أَضْلَلْتُ لِي نَاقَتَيْنِ عَشْرَاوَيْنِ، فَخَرَجْتُ أَتْبَعُهُمَا عَلَى جَمَلٍ لِي، فَرُفِعَ لِي بَيْتَانِ فِي فَضَاءٍ مِنَ الْأَرْضِ، فَقَصَدْتُ قَصْدَهُمَا، فَوَجَدْتُ فِي أَحَدِهِمَا شَيْخًا كَبِيرًا، فَقُلْتُ: هَلْ أَحْسَسْتَ نَاقَتَيْنِ عَشْرَاوَيْنِ؟ قَالَ: مَا نَارَاهُمَا، قُلْتُ: مِيسَمُ بَنِي دَارِمٍ. قَالَ: قَدْ أَصَبْنَا نَاقَتَيْكَ، وَنَتَجْنَاهُمَا فَظَأَرْنَاهُمَا، وَقَدْ نَعَّشَ اللَّهُ بِهِمَا أَهْلَ بَيْتٍ مِنْ قَوْمِكَ مِنَ الْعَرَبِ مِنْ مُضَرَ. قَالَ: فَبَيْنَا هُوَ يُخَاطِبُنِي إِذْ نَادَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الْبَيْتِ الْآخَرِ: وَلَدَتْ. قَالَ: وَمَا وَلَدَتْ؟ إِنْ كَانَ غُلَامًا فَقَدْ شَرَكَنَا فِي قَوْمِنَا - وَقَالَ الْبَزَّارُ: فَقَدْ تَبَارَكَنَا فِي قَوْمِنَا - وَإِنْ كَانَتْ جَارِيَةً فَادْفِنَاهَا، فَقَالَتْ: جَارِيَةٌ؟، فَقُلْتُ: مَا هَذِهِ الْمَوْءُودَةُ؟ قَالَ: ابْنَةٌ لِي، فَقُلْتُ: إِنِّي أَشْتَرِيهَا مِنْكَ. قَالَ: يَا أَخَا بَنِي تَمِيمٍ، أَتَقُولُ: أَتَبِيعُ ابْنَتَكَ وَقَدْ أَخْبَرْتُكَ أَنِّي رَجُلٌ مِنَ الْعَرَبِ مِنْ مُضَرَ؟ فَقُلْتُ: إِنِّي لَا أَشْتَرِي مِنْكَ رَقَبَتَهَا، إِنَّمَا أَشْتَرِي رُوحَهَا أَنْ لَا تَقْتُلَهَا. قَالَ: بِمَ تَشْتَرِيهَا؟ قُلْتُ: بِنَاقَتَيَّ هَاتَيْنِ وَوَلَدَيْهِمَا. قَالَ: وَتَزِيدُنِي بَعِيرَكَ هَذَا؟ قُلْتُ: نَعَمْ، عَلَى أَنْ تُرْسِلَ مَعِي رَسُولًا، فَإِذَا بَلَغْتُ إِلَى أَهْلِي رَدَدْتُ إِلَيْكَ الْبَعِيرَ، فَفَعَلَ، فَلَمَّا بَلَغْتُ أَهْلِي رَدَدْتُ إِلَيْهِ الْبَعِيرَ، فَلَمَّا كَانَ فِي بَعْضِ اللَّيْلِ فَكَّرْتُ فِي نَفْسِي أَنَّ هَذِهِ مَكْرُمَةٌ مَا سَبَقَنِي إِلَيْهَا أَحَدٌ مِنَ الْعَرَبِ، وَظَهَرَ الْإِسْلَامُ وَقَدْ أَحْيَيْتُ ثَلَاثَمِائَةٍ وَسِتِّينَ مَوْءُودَةً، أَشْتَرِي كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ بِنَاقَتَيْنِ عَشْرَاوَيْنِ وَجَمَلٍ، فَهَلْ لِي فِي ذَلِكَ مِنْ أَجْرٍ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَكَ أَجْرٌ إِذْ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْكَ بِالْإِسْلَامِ". قَالَ عَبَّادٌ: وَمِصْدَاقُ قَوْلِ صَعْصَعَةَ قَوْلُ الْفَرَزْدَقِ:
وَجَدِّي الَّذِي مَنَعَ الْوَائِدَاتِ فَأَحْيَا الْوَئِيدَ فَلَمْ يُوأَدِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ الطُّفَيْلُ بْنُ عَمْرٍو التَّمِيمِيُّ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: لَا يَصِحُّ حَدِيثُهُ. وَقَالَ الْعُقَيْلِيُّ: لَا يُتَابَعُ عَلَيْهِ.
سیدنا صعصعہ بن ناجیہ مجاشعی رضی اللہ عنہ، جو فرزدق بن غالب بن صعصعہ (یعنی عربی کے مشہور شاعر فرزدق) کے دادا ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ نے مجھے اسلام کی دعوت دی، میں نے اسلام قبول کر لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے قرآن کی کچھ آیات کی تعلیم دی، میں نے عرض کی: یا رسول الله! میں نے زمانہ جاہلیت میں کچھ اچھے کام کیے تھے، کیا مجھے اُن کا اجر ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے کیا عمل کیا تھا؟ میں نے بتایا: ایک مرتبہ میری دو اونٹنیاں گم ہو گئی تھیں، جن کے ہاں بچے کی پیدائش ہونے والی تھی۔ میں اُن دونوں کی تلاش کے لیے اپنے اونٹ پر سوار ہو کر نکلا، ایک کھلی جگہ پر میرے سامنے دو گھر آئے، میں اُن دونوں کی طرف چلا گیا، اُن دونوں میں سے ایک گھر میں، میں نے ایک عمر رسیدہ بوڑھے کو پایا، تو میں نے دریافت کیا: کیا تمہیں دو عشراوی اونٹنیوں کے بارے میں کچھ پتہ ہے؟ اس نے دریافت کیا: ان دونوں کا نشان کیا ہے؟ میں نے بتایا: بنو دارم کے مخصوص آلے سے نشان لگایا گیا، اس نے کہا: تمہاری دو اونٹنیاں ہمیں ملی تھیں، ہم نے ان کا بچہ پیدا کروا لیا اور انہیں دودھ پلانے پر لگا دیا۔ اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کے ذریعے تمہاری قوم کے، یعنی عربوں کے مضر قبیلے کے ایک گھرانے کو سہولت عطا کی، ابھی وہ شخص میرے ساتھ گفتگو کر رہا تھا، کہ اسی دوران، دوسرے گھر میں سے ایک عورت نے بلند آواز میں یہ کہا: پیدائش ہو گئی ہے، اس شخص نے دریافت کیا: کیا پیدا ہوا ہے؟ اگر تو لڑکا ہے، تو وہ ہماری قوم میں ہمارا حصہ دار ہو گا۔ یہاں امام بزار نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں، اُس کے ذریعے ہماری قوم میں برکت ہو گی، اور اگر لڑکی ہوئی ہے، تو تم اُسے دفنا دو! اُس عورت نے جواب دیا: لڑکی ہوئی ہے، میں نے دریافت کیا: کس کو زندہ درگور کرنے کی بات ہو رہی ہے؟ وہ کون ہے؟ اُس شخص نے بتایا: وہ میری بیٹی ہے، میں نے کہا: میں اُسے تم سے خرید لیتا ہوں، اُس نے کہا: اے بنو تمیم سے تعلق رکھنے والے فرد! کیا تم یہ کہہ رہے ہو؟ کہ میں اپنی بیٹی فروخت کر دوں، جبکہ میں تمہیں یہ بات بتا چکا ہوں کہ میں ایک عرب ہوں اور میرا تعلق مضر قبیلے سے ہے، میں نے کہا: میں تم سے اُس کا وجود نہیں خرید رہا، میں اُس کی زندگی خرید رہا ہوں کہ تم اس کو قتل نہ کرو! اُس نے دریافت کیا: تم کس چیز کی عوض میں اُسے خریدو گے؟ میں نے کہا: اپنی اُن دونوں اونٹنیوں اور اُن کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کے عوض میں، اُس نے کہا: تم اپنا یہ اونٹ بھی مجھے دو گے، میں نے کہا: ٹھیک ہے، تم اپنا کوئی آدمی میرے ساتھ بھیج دو، جب میں اپنے گھر پہنچ جاؤں گا، تو یہ اونٹ تمہیں بھجوا دوں گا اُس نے ایسا ہی کیا، جب میں اپنے گھر پہنچا، تو میں نے اُسے اونٹ واپس کر دیا، رات کو کسی وقت میں سوچ رہا تھا کہ یہ نیکی مجھ سے پہلے کسی عرب نے نہیں کی ہو گی، جب اسلام کا ظہور ہوا، تو اُس وقت تک، میں 360 بچیوں کی زندگی بچا چکا تھا، جنہیں زندہ درگور کیا جانا تھا، میں نے اُن (بچیوں) میں سے ہر ایک کو دو عشراوی اونٹنیوں اور ایک اونٹ کے عوض میں خریدا تھا، تو کیا مجھے اس کا اجر ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہیں یہ بھی اجر ملا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں اسلام کی دولت نصیب کی ہے۔ عباد نامی راوی کرتے ہیں: سیدنا صعصعہ رضی اللہ عنہ نے جو بیان کیا تھا، اُسی کی طرف فرزدق کے اس شعر میں اشارہ پایا جاتا ہے: ”اور میرا دادا، وہ ہے، جس نے بچیوں کو زندہ درگور ہونے سے بچایا، تو اُس (یعنی میرے دادا) نے انہیں زندگی دی اور انہیں زندہ دفن نہیں کیا گیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اسے امام بزار نے بھی نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی طفیل بن عمرو تمیمی ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں۔ اس کی نقل کردہ حدیث مستند نہیں ہوتی ہے، عقیلی فرماتے ہیں: اس کی متابعت نہیں کی جاتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 338]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه . الكبير 7412 اورده المؤلف فى كشف الاستار 72»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں