🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

78. بَابٌ فِي الْكَبَائِرِ .
کبیرہ گناہوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 379
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اجْتَنِبُوا الْكَبَائِرَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرو!“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 379]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14816، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19704، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5636»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 380
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ لَقِيَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَأَدَّى زَكَاةَ مَالِهِ طَيِّبًا بِهَا نَفْسُهُ مُحْتَسِبًا، وَسَمِعَ وَأَطَاعَ ; فَلَهُ الْجَنَّةُ - أَوْ دَخَلَ الْجَنَّةَ -. وَخَمْسٌ لَيْسَ لَهُنَّ كَفَّارَةٌ: الشِّرْكُ بِاللَّهِ، وَقَتْلُ النَّفْسِ بِغَيْرِ حَقٍّ، وَبَهْتُ مُؤْمِنٍ، وَالْفِرَارُ مِنَ الزَّحْفِ، وَيَمِينٌ فَاجِرَةٌ يَقْتَطِعُ بِهَا مَالًا بِغَيْرِ حَقٍّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ وَقَدْ عَنْعَنَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص ایسی حالت میں، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو، کہ وہ کسی کو اُس کا شریک قرار نہ دیتا ہو، اور وہ ثواب کی امید رکھتے ہوئے، اپنی خوشی کے ساتھ اپنے مال کی زکوۃ ادا کرتا ہو، وہ اطاعت و فرمانبرداری کرتا ہو، تو اُسے جنت نصیب ہو گی (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ جنت میں داخل ہو گا، اور پانچ کام ایسے ہیں، جن کا کوئی کفارہ نہیں ہے، (کسی کو) اللہ تعالیٰ کا شریک قرار دینا، کسی کو ناحق طور پر قتل کرنا، مؤمن پر بہتان لگانا، میدان جنگ سے راہ فرار اختیار کرنا اور جھوٹی قسم اٹھانا، جس کے ذریعے آدمی ناحق طور پر کسی کا مال ہتھیا لے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے، جو تدریس کرنے والا ہے اور اس نے
یہ روایت ”عنعنہ“ کے طور پر نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 380]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسند 142، أخرجه مسند أحمد برقم: 8520»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 381
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَعَنَ اللَّهُ مَنْ ذَبَحَ لِغَيْرِ اللَّهِ، وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ غَيَّرَ تُخُومَ الْأَرْضِ، وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ كَمَّهَ أَعْمَى عَنِ السَّبِيلِ، وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ يَسُبُّ وَالِدَيْهِ، وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ اُس شخص پر لعنت کرے، جو غیر اللہ کے نام پر (جانور کو) ذبح کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اُس شخص پر لعنت کرے، جو زمین کے نشانات کو تبدیل کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اُس شخص پر لعنت کرے، جو کسی نابینا کو راستے سے بھٹکا دیتا ہے، اللہ تعالیٰ اُس شخص پر لعنت کرے، جو اپنے ماں باپ کو برا کہتا ہے، اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت کرے، جو اپنے حقیقی آقا کی بجائے، کسی اور کی طرف نسبت ولاء ظاہر کرتا ہے“۔
یہی روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 381]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 108/1118152309317 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 11546، اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 2521، 2539 اورده المؤلف فى زوائد المسند 138، أخرجه مسند أحمد برقم: 2812، 2908، 2910، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8116، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11546»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 382
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْكَبَائِرُ: أَوَّلُهُنَّ الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ، وَقَتْلُ النَّفْسِ بِغَيْرِ حَقِّهَا، وَأَكْلُ الرِّبَا، وَأَكْلُ مَالِ الْيَتِيمِ، وَفِرَارُ يَوْمِ الزَّحْفِ، وَرَمْيُ الْمُحْصَنَاتِ، وَالِانْتِقَالُ إِلَى الْأَعْرَابِ بَعْدَ هِجْرَتِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، ضَعَّفَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُمَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”کبیرہ گناہوں میں، پہلا گناہ کسی کو اللہ کا شریک قرار دینا ہے (اور دوسرے کبیرہ گناہ یہ ہیں:) کسی کو ناحق طور پر قتل کرنا، سود کھانا، یتیم کا مال کھانا، میدان جنگ سے راہ فرار اختیار کرنا، پاک دامن عورتوں پر الزام لگانا، اور ہجرت کر لینے کے بعد، دیہاتی زندگی کی طرف لوٹ جانا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ابوسلمہ ہے، جسے شعبہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ ابوحاتم، ابن حبان اور دیگر حضرات نے اُسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 382]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 109، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8690، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 8014، 9244»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 383
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَكْبَرِ الْكَبَائِرِ؟ الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ". وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُحْتَبِيًا فَحَلَّ حَبْوَتَهُ، فَأَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِطَرَفِ لِسَانِهِ وَقَالَ:" أَلَا وَقَوْلُ الزُّورِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ الْمُسَاوِرِ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”کیا میں تم لوگوں کو سب سے بڑے کبیرہ گناہ کے بارے میں نہ بتاؤں؟ کسی کو اللہ کا شریک قرار دینا، اور والدین کی نافرمانی کرنا، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ”احتباء“ کے طور پر بیٹھے ہوئے تھے، آپ نے حبوہ کو کھولا اور اپنی زبان کا کنارہ پکڑ کر ارشاد فرمایا: خبردار! جھوٹی بات (بھی، سب سے بڑے کبیرہ گناہوں میں سے ایک ہے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن مساور ہے اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 383]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 384
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَرَأَيْتُمُ الزَّانِيَ وَالسَّارِقَ وَشَارِبَ الْخَمْرِ مَا تَقُولُونَ فِيهِمْ؟" قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" هُنَّ فَوَاحِشُ، وَفِيهِنَّ عُقُوبَةٌ، أَلَا أُنْبِئُكُمْ بِأَكْبَرِ الْكَبَائِرِ؟! الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ، ثُمَّ قَرَأَ:" وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدِ افْتَرَى إِثْمًا عَظِيمًا"، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ، ثُمَّ قَرَأَ:" أَنِ اشْكُرْ لِي وَلِوَالِدَيْكَ إِلَيَّ الْمَصِيرُ"، وَكَانَ مُتَّكِئًا فَاحْتَفَزَ فَقَالَ:" أَلَا وَقَوْلُ الزُّورِ". وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: كُلُّ مَا نَهَى اللَّهُ عَنْهُ فَهُوَ كَبِيرَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ الْحَسَنَ مُدَلِّسٌ وَعَنْعَنَهُ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”زانی، چور اور شراب نوشی کرنے والے شخص کے بارے میں، تم لوگوں کی کیا رائے ہے؟ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اُس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ برائیاں ہیں اور ان کی سزا بھی ہے، لیکن کیا میں تمہیں سب سے بڑے کبیرہ گناہوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ (وہ یہ ہیں:) کسی کو اللہ کا شریک قرار دینا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”جو شخص کسی کو اللہ کا شریک قرار دیتا ہے، وہ بڑے گناہ کا الزام عائد کرتا ہے“۔ (اور دوسرا بڑا گناہ) والدین کی نافرمانی کرنا ہے، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”تم میری اور اپنے والدین کی شکر گزاری کرو اور میری ہی طرف لوٹنا ہے“۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدھے ہو کر بیٹھ گئے اور ارشاد فرمایا: خبردار! اور جھوٹی بات بھی (کبیرہ گناہوں میں سے ایک ہے)“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ہر وہ چیز، جس سے اللہ تعالیٰ نے منع کیا ہو (اس کا ارتکاب) کبیرہ گناہ شمار ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ حسن نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے، اور یہ روایت اس نے ”عنعنہ“ کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 384]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 2633، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 179»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 385
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اجْتَنِبُوا الْكَبَائِرَ السَّبْعَ"، فَسَكَتَ النَّاسُ، فَلَمْ يَتَكَلَّمْ أَحَدٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَا تَسْأَلُونَنِي عَنْهُمْ؟ الشِّرْكُ بِاللَّهِ، وَقَتْلُ النَّفْسِ، وَالْفِرَارُ مِنَ الزَّحْفِ، وَأَكْلُ مَالِ الْيَتِيمِ، وَأَكْلُ الرِّبَا، وَقَذْفُ الْمُحْصَنَةِ، وَالتَّعَرُّبُ بَعْدَ الْهِجْرَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”سات کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرو! لوگ خاموش رہے، کسی نے کوئی بات نہیں کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم لوگ مجھ سے ان کے (یعنی کبیرہ گناہوں کے) بارے میں دریافت نہیں کرو گے؟ (وہ یہ ہیں:) اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا، کسی کو قتل کرنا، میدان جنگ سے راہ فرار اختیار کرنا، یتیم کا مال کھانا، سود کھانا، پاک دامن عورت پر الزام لگانا، اور ہجرت کر لینے کے بعد دیہاتی زندگی اختیار کرنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 385]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 5636، أخرجه مسند أحمد برقم: 14816، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19704، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5636»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 386
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: صَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمِنْبَرَ فَقَالَ:" لَا أُقْسِمُ، لَا أُقْسِمُ"، ثُمَّ نَزَلَ فَقَالَ:" أَبْشِرُوا، أَبْشِرُوا، مَنْ صَلَّى الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ، وَاجْتَنَبَ الْكَبَائِرَ ; دَخَلَ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ شَاءَ". قَالَ الْمُطَّلِبُ: سَمِعْتُ رَجُلًا يَسْأَلُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو: أَسْمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَذْكُرُهُنَّ؟ قَالَ: نَعَمْ، عُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ، وَالشِّرْكُ بِاللَّهِ، وَقَتْلُ النَّفْسِ، وَقَذْفُ الْمُحْصَنَاتِ، وَأَكْلُ مَالِ الْيَتِيمِ، وَالْفِرَارُ مِنَ الزَّحْفِ، وَأَكْلُ الرِّبَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ الْعَبَّاسِ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے اور آپ نے ارشاد فرمایا: میں قسم اٹھاتا ہوں! میں قسم اٹھاتا ہوں! پھر آپ منبر سے نیچے تشریف لے آئے اور ارشاد فرمایا: تم لوگ یہ خوش خبری حاصل کرو! تم لوگ یہ خوشخبری حاصل کرو! کہ جو شخص پانچ نمازیں ادا کرے، اور کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرے، وہ جنت کے جس بھی دروازے سے چاہے گا، اندر داخل ہو جائے گا، مطلب نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے ایک شخص کو سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے یہ سوال کرتے ہوئے سنا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان (کبیرہ گناہوں) کا ذکر کرتے ہوئے سنا ہے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! وہ کبیرہ گناہ یہ ہیں) والدین کی نافرمانی کرنا، اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا، کسی کو قتل کرنا، پاک دامن عورتوں پر الزام لگانا، یتیم کا مال کھانا، میدان جنگ سے راہ فرار اختیار کرنا اور سود کھانا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن ولید بن عباس ہے، میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 386]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 9245»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 387
وَعَنْ ثَوْبَانَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثَةٌ لَا يَنْفَعُ مَعَهُنَّ عَمَلٌ: الشِّرْكُ بِاللَّهِ، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ، وَالْفِرَارُ مِنَ الزَّحْفِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ، ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین چیزوں کے ہمراہ، کوئی عمل فائدہ نہیں دے گا، اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا، اور میدان جنگ سے راہ فرار اختیار کرنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اُس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیع ہے، جو انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 387]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 1420، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1420»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 388
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا هِيَ أَرْبَعٌ، فَمَا أَنَا بِأَشَحَّ مِنِّي عَلَيْهِنَّ يَوْمَ سَمِعْتُهُنَّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا، لَا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ، وَلَا تَزْنُوا، وَلَا تَسْرِقُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سلمہ بن قیس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: (شاید راوی بیان کرتے ہیں: وہ چار چیزیں ہیں، جس دن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی ان کے بارے میں سنا تھا، میں آج بھی ان پر اتنی ہی مضبوطی سے کاربند ہوں جتنا اُس دن تھا، (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: خبردار! تم لوگ کسی کو اللہ کا شریک قرار نہ دینا، اور اُس جان کو قتل نہ کرنا، جسے اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہو، البتہ حق کا معاملہ مختلف ہے، اور تم زنا نہ کرنا، اور تم چوری نہ کرنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 388]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 339/4 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 6316، 6317، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6316، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11626»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں