الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
78. بَابٌ فِي الْكَبَائِرِ .
کبیرہ گناہوں کا بیان
حدیث نمبر: 399
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَزَالُ الْمَرْأَةُ تَلْعَنُهَا الْمَلَائِكَةُ أَوْ يَلْعَنُهَا اللَّهُ وَمَلَائِكَتُهُ وَخُزَّانُ الرَّحْمَةِ وَخُزَّانُ الْعَذَابِ - مَا انْتَهَكَتْ مِنْ مَعَاصِي اللَّهِ شَيْئًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَلْمَانَ الْأَغَرُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَذَكَرَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الضُّعَفَاءِ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: يُحَوَّلُ مِنْ كِتَابِ الضُّعَفَاءِ، لَمْ أَرَ لَهُ حَدِيثًا مُنْكَرًا.

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”عورت پر فرشتے مسلسل لعنت کرتے رہتے ہیں (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اُس پر اللہ تعالیٰ، اس کے فرشتے، رحمت کے نگران فرشتے، عذاب کے نگران فرشتے لعنت کرتے ہیں، جب تک وہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں سے، کسی بھی چیز کا ارتکاب کرتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن سلمان اغر ہے، جسے امام ابن حبان رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے، امام بخاری رحمہ اللہ نے اس کا ذکر کتاب ”الضعفاء“ میں کیا ہے، ابوحاتم فرماتے ہیں: اس کو کتاب ”الضعفاء“ سے منتقل کر دیا جائے گا کیونکہ میں نے اس کے حوالے سے کوئی منکر حدیث نہیں دیکھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 399]

تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 110، أخرجه مسند البزار برقم: 2664»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 400
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلَكَ الْمُتَقَذِّرُونَ". قَالَ ابْنُ الْأَثِيرِ فِي النِّهَايَةِ: الْمُتَقَذِّرُونَ: الَّذِينَ يَأْتُونَ الْقَاذُورَاتِ
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”گندگی والے لوگ، ہلاکت کا شکار ہو گئے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:): ابن اثیر نے کتاب ”النہایہ“ میں یہ بات بیان کی ہے: گندگی والے لوگوں سے مراد، وہ لوگ ہیں، جو گندے (قبیح) کاموں کا ارتکاب کرتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید مقبری ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 400]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الأوسط 6672»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً۔
حدیث نمبر: 401
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ - قَالَ: إِنَّكُمْ لَتَعْمَلُونَ أَعْمَالًا - هِيَ أَدَقُّ فِي أَعْيُنِكُمْ مِنَ الشَّعْرِ - كُنَّا نَعُدُّهَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْمُوبِقَاتِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ. قُلْتُ: وَيَأْتِي لِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي التَّوْبَةِ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ -.

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم لوگ کچھ ایسے عمل کرتے ہو! جو تمہارے نزدیک بال سے زیادہ باریک ہوتے ہیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں، ہم لوگ انہیں ہلاکت کا شکار کر دینے والے اعمال شمار کرتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن راشد ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:): اس حدیث کے مختلف طرق، توبہ سے متعلق باب میں آئیں گے، ان شاء اللہ۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 401]

تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 108، أخرجه مسند أحمد برقم: 10612»
الحكم على الحديث:
حسن لغیرہ