🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

55. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمِرَاءِ .
(مذہبی امور کے بارے میں غیر ضروری) بحث کرنے کے بارے میں جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 704
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ وَأَبِي أُمَامَةَ وَوَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالُوا: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا وَنَحْنُ نَتَمَارَى فِي شَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الدِّينِ، فَغَضِبَ غَضَبًا شَدِيدًا لَمْ يَغْضَبْ مِثْلَهُ، ثُمَّ انْتَهَرَنَا فَقَالَ:" مَهْلًا يَا أُمَّةَ مُحَمَّدٍ، إِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِهَذَا، ذَرُوا الْمِرَاءَ لِقِلَّةِ خَيْرِهِ، ذَرُوا الْمِرَاءَ فَإِنَّ الْمُؤْمِنَ لَا يُمَارِي، ذَرُوا الْمِرَاءَ فَإِنَّ الْمُمَارِيَ قَدْ تَمَّتْ خَسَارَتُهُ، ذَرُوا الْمِرَاءَ فَكَفَى إِثْمًا أَنْ لَا تَزَالَ مُمَارِيًا، ذَرُوا الْمِرَاءَ فَإِنَّ الْمُمَارِيَ لَا أَشْفَعُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، ذَرُوا الْمِرَاءَ فَأَنَا زَعِيمٌ بِثَلَاثَةِ أَبْيَاتٍ فِي الْجَنَّةِ: فِي رِبَاضِهَا، وَأَوْسَطِهَا، وَأَعْلَاهَا - لِمَنْ تَرَكَ الْمِرَاءَ وَهُوَ صَادِقٌ، ذَرُوا الْمِرَاءَ فَإِنَّ أَوَّلَ مَا نَهَانِي عَنْهُ رَبِّي بَعْدَ عِبَادَةِ الْأَوْثَانِ الْمِرَاءُ [ وَشُرْبُ الْخَمْرِ، ذَرُوا الْمِرَاءَ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ يَئِسَ أَنْ يُعْبَدَ وَلَكِنَّهُ قَدْ رَضِيَ مِنْكُمْ بِالتَّحْرِيشِ، وَهُوَ الْمُرَائِي، ذَرُوا الْمِرَاءَ ] فَإِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ افْتَرَقُوا عَلَى إِحْدَى وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، وَالنَّصَارَى عَلَى ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً كُلُّهُمْ عَلَى الضَّلَالَةِ إِلَّا السَّوَادَ الْأَعْظَمَ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا السَّوَادُ الْأَعْظَمُ؟ قَالَ:" مَنْ كَانَ عَلَى مَا أَنَا عَلَيْهِ وَأَصْحَابِي، مَنْ لَمْ يُمَارِ فِي دِينِ اللَّهِ وَلَمْ يُكَفِّرْ أَحَدًا مِنْ أَهْلِ التَّوْحِيدِ بِذَنْبٍ غُفِرَ لَهُ"، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ الْإِسْلَامَ بَدَأَ غَرِيبًا وَسَيَعُودُ غَرِيبًا". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنِ الْغُرَبَاءُ؟ قَالَ:" الَّذِينَ يَصْلُحُونَ إِذَا فَسَدَ النَّاسُ، وَلَا يُمَارُونَ فِي دِينِ اللَّهِ، وَلَا يُكَفِّرُونَ أَحَدًا مِنْ أَهْلِ التَّوْحِيدِ بِذَنْبٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ مَرْوَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابودرداء، سیدنا ابوامامہ، سیدنا واثلہ بن اسقع اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہم، یہ حضرات بیان کرتے ہیں: ”ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم اس وقت کسی دینی معاملے کے بارے میں بحث کر رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شدید غصے میں آ گئے، آپ اس طرح پہلے کبھی غصے میں نہیں آئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ڈانٹتے ہوئے ارشاد فرمایا: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت! تم لوگ باز آ جاؤ! تم سے پہلے کے لوگ اس (بحث) کی وجہ سے ہلاکت کا شکار ہوئے تھے، بحث کو ترک کر دو! کیونکہ اس میں بھلائی کم ہے، بحث کو چھوڑ دو! کیونکہ مؤمن بحث نہیں کرتا ہے، بحث کو چھوڑ دو! کیونکہ بحث کرنے والے کا خسارہ مکمل ہو جاتا ہے، بحث کو چھوڑ دو! کیونکہ گناہ کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ تم مسلسل بحث کرتے رہو، بحث کو چھوڑ دو! کیونکہ بحث کرنے والے کی قیامت کے دن میں شفاعت نہیں کروں گا، بحث کو چھوڑ دو! کیونکہ میں جنت میں تین گھروں کا ضامن ہوں، اُس کے اطراف کے حصے میں، اس کے درمیان میں اور اُس کے بالائی حصے میں (موجود گھروں کا اُس شخص کے لئے، میں ضامن ہوں) جو حق پر ہونے کے باوجود بحث کو ترک کر دے، بحث کو چھوڑ دو! کیونکہ بتوں کی عبادت کے بعد، اللہ تعالیٰ نے جس پہلی چیز سے مجھے منع کیا، وہ بحث اور شراب نوشی ہے، بحث کو چھوڑ دو! کیونکہ شیطان اس بات سے مایوس ہو چکا ہے کہ اُس کی عبادت کی جائے، لیکن وہ تمہارے درمیان اختلافات سے بھی راضی ہو جائے گا، بحث کو چھوڑ دو! کیونکہ بنی اسرائیل اکہتر فرقوں میں تقسیم ہو گئے تھے اور عیسائی بہتر فرقوں میں تقسیم ہو گئے تھے، سواد اعظم کے علاوہ، وہ سب گمراہی پر تھے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! سواد اعظم سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اُس چیز پر گامزن ہو، جس پر میں اور میرے اصحاب ہیں، جو شخص اللہ کے دین کے بارے میں بحث نہیں کرتا اور کسی گناہ کے ارتکاب کی وجہ سے اہل توحید میں سے کسی کو کافر قرار نہیں دیتا، اس شخص کی مغفرت ہو جائے گی۔ اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک اسلام کا آغاز غریب الوطنی کے عالم میں ہوا تھا اور یہ عنقریب دوبارہ غریب ہو جائے گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! غریب لوگ کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ لوگ جو اس وقت ٹھیک رہیں، جب باقی لوگ خرابی کا شکار ہو چکے ہوں، اور وہ لوگ جو اللہ کے دین کے بارے میں بحث نہیں کرتے ہیں، اور جو کسی گناہ کے ارتکاب کی وجہ سے اہل توحید میں سے کسی کو کافر قرار نہیں دیتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن مروان ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 704]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 261/20 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7659، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7659، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 688»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 705
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ بَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَتَذَاكَرُ، يَنْزِعُ هَذَا بِآيَةٍ، وَيَنْزِعُ هَذَا بِآيَةٍ، فَخَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَأَنَّمَا يُفْقَأُ فِي وَجْهِهِ حَبُّ الرُّمَّانِ، فَقَالَ:" يَا هَؤُلَاءِ، بِهَذَا بُعِثْتُمْ أَمْ بِهَذَا أُمِرْتُمْ؟ لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے کے پاس بیٹھے ہوئے بحث کر رہے تھے، ایک شخص ایک آیت دلیل کے طور پر پیش کرتا تھا، دوسرا شخص دوسری آیت دلیل کے طور پر پیش کرتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس باہر تشریف لائے، تو یوں محسوس ہو رہا تھا، جیسے آپ کے چہرے پر انار کا رس انڈیل دیا گیا ہو (یعنی غصے کی شدت کی وجہ سے آپ کا چہرہ مبارک انتہائی سرخ ہو رہا تھا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! کیا تمہیں اس بات کے ہمراہ مبعوث کیا گیا ہے؟ یا تمہیں اس بات کا حکم دیا گیا ہے؟ تم میرے بعد دوبارہ کافر نہ ہو جانا! کہ ایک دوسرے کی گردنیں اڑاتے پھرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 705]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 45/6 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الأوسط 8470 اورده المؤلف فى كشف الاستار 179، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5442»

الحكم على الحديث:
إسناده رواہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 706
وَعَنْ أَنَسٍ: مِثْلَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ أَثْبَاتٌ، وَفِي الْأَوَّلِ سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ، ضَعَّفَهُ النِّسَائِيُّ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَقَالَ أَبُو زُرْعَةَ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ، حَدِيثُهُ حَدِيثُ أَهْلِ الصِّدْقِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اس کی مانند روایت منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کے رجال ثقہ اور ثبت ہیں، پہلی روایت میں ایک راوی سوید ابوحاتم ہے امام نسائی رحمہ اللہ نے اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، امام ابوزرعہ فرماتے ہیں: وہ قوی نہیں ہے، لیکن اس کی نقل کردہ حدیث اہل صدق کی نقل کردہ حدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 706]
تخریج الحدیث: «اورده مولف فى كشف الاستار 80»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 707
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَا زَعِيمٌ بِبَيْتٍ فِي رَبَضِ الْجَنَّةِ، وَبِبَيْتٍ فِي وَسَطِ الْجَنَّةِ، وَبِبَيْتٍ فِي أَعْلَى الْجَنَّةِ - لِمَنْ تَرَكَ الْمِرَاءَ وَإِنْ كَانَ مُحِقًّا، وَتَرَكَ الْكَذِبَ وَإِنْ كَانَ مَازِحًا، وَحَسُنَ خُلُقُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ - وَيَأْتِي حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي حُسْنِ الْخُلُقِ - وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ -.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میں اس شخص کے لئے جنت کے اطراف میں ایک گھر، اور جنت کے درمیان میں ایک گھر اور جنت کے بالائی حصے میں ایک گھر کا ضامن ہوں، جو شخص بحث کو ترک کر دیتا ہے، خواہ وہ حق پر ہی کیوں نہ ہو، اور جو شخص جھوٹ کو ترک دیتا ہے، خواہ وہ مذاق کے طور پر ہی کیوں نہ ہو، اور جس کے اخلاق اچھے ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اچھے اخلاق سے متعلق باب میں، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث آگے آئے گی، جس کی سند حسن ہو گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 707]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 5328 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 16/2، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5324، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 773»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 708
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَا زَعِيمٌ بِبَيْتٍ فِي رَبَضِ الْجَنَّةِ لِمَنْ تَرَكَ الْمِرَاءَ وَهُوَ مُحِقٌّ، وَبِبَيْتٍ فِي وَسَطِ الْجَنَّةِ لِمَنْ تَرَكَ الْكَذِبَ وَهُوَ مَازِحٌ، وَبِبَيْتٍ فِي أَعْلَى الْجَنَّةِ لِمَنْ حَسُنَتْ سَرِيرَتُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُقْبَةُ بْنُ عَلِيٍّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اس شخص کے لئے جنت کے اطراف میں گھر کا ضامن ہوں، جو حق پر ہونے کے باوجود بحث کو ترک کر دیتا ہے، اور جنت کے درمیان میں ایک گھر کا ضامن ہوں، جو جھوٹ کو ترک کر دیتا ہے، خواہ وہ مزاح کے طور پر ہی ہو، اور جنت کے بالائی حصے میں گھر کا ضامن ہوں، اُس شخص کے لئے جو اپنے اخلاق اچھے کر لیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عقبہ بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 708]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 878»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 709
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمِرَاءُ فِي الْقُرْآنِ كُفْرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قرآن کے بارے میں بحث کرنا کفر ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 709]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 710
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تُمَارُوا فِي الْقُرْآنِ ; فَإِنَّ الْمِرَاءَ فِيهِ كُفْرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوثَّقُونَ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قرآن کے بارے میں بحث نہ کرو! کیونکہ اس کے بارے میں بحث کرنا کفر ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 710]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4916»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں