🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

81. بَابٌ ثَانٍ مِنْهُ فِي اتِّبَاعِ الْكِتَابِ وَالسُّنَّةِ وَمَعْرِفَةِ الْحَلَالِ مِنَ الْحَرَامِ .
اس سے متعلق دوسرا باب جو کتاب و سنت کی پیروی کرنے اور حرام کے مقابلے میں حلال کی معرفت حاصل کرنے کے بارے میں ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 794
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَحَلَّ اللَّهُ فِي كِتَابِهِ فَهُوَ حَلَالٌ، وَمَا حَرَّمَ فَهُوَ حَرَامٌ، وَمَا سَكَتَ عَنْهُ فَهُوَ عَفْوٌ، فَاقْبَلُوا مِنَ اللَّهِ عَافِيَتَهُ ; فَإِنَّ اللَّهَ لَمْ يَكُنْ لِيَنْسَى شَيْئًا" ثُمَّ تَلَا" (وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا) ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں جس چیز کو حلال قرار دیا ہے، وہ حلال ہے اور جسے حرام قرار دیا ہے، وہ حرام ہے، اور جس کے حوالے سے وہ خاموش رہا ہے، تو یہ معافی ہے، تو تم اللہ تعالیٰ سے اُس کی عطا کردہ عافیت کو قبول کرو! بے شک اللہ تعالیٰ کسی چیز کو بھولتا نہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور تمہارا پروردگار بھولنے والا نہیں ہے“
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند حسن ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 794]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 123»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 795
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ افْتَرَضَ فَرَائِضَ فَلَا تُضَيِّعُوهَا، وَحَدَّ حُدُودًا فَلَا تَعْتَدُوهَا، وَسَكَتَ عَنْ كَثِيرٍ مِنْ غَيْرِ نِسْيَانٍ فَلَا تُكَلَّفُوهَا، رَحْمَةً لَكُمْ فَاقْبَلُوهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَنُسِبَ إِلَى الْوَضْعِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے کچھ چیزیں فرض قرار دی ہیں، تو تم انہیں ضائع نہ کرو، اس نے کچھ حدود مقرر کی ہیں، تم ان سے تجاوز نہ کرو اور اس نے کئی چیزوں کے حوالے سے، بھولے بغیر خاموشی اختیار کی ہے، تو تم اس کے پابند نہیں ہو، اس نے تمہارے لیے رحمت کے طور پر ایسا کیا ہے، تو تم اسے قبول کرو!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اصرم بن حوشب ہے، وہ متروک ہے اور اس کی نسبت حدیث ایجاد کرنے کی طرف کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 795]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 8938 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 122/2 123، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7457، 8933»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 796
وَعَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ فَرَضَ فَرَائِضَ فَلَا تُضَيِّعُوهَا، وَنَهَى عَنْ أَشْيَاءَ فَلَا تَنْتَهِكُوهَا، وَحَدَّ حُدُودًا فَلَا تَعْتَدُوهَا، وَغَفَلَ عَنْ أَشْيَاءَ مِنْ غَيْرِ نِسْيَانٍ فَلَا تَبْحَثُوا عَنْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهُوَ هَكَذَا فِي هَذِهِ الرِّوَايَةِ، وَكَأَنَّ بَعْضَ الرُّوَاةِ ظَنَّ أَنَّ هَذَا مَعْنًى وَسَكَتَ، فَرَوَاهَا كَذَلِكَ - وَاللَّهُ أَعْلَمُ - وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے کچھ فرض مقرر کیے ہیں، تو تم انہیں ضائع نہ کرو، اس نے کچھ چیزوں سے منع کیا ہے، تو تم اس کی خلاف ورزی نہ کرو، اس نے کچھ حدود متعین کی ہیں، تو تم ان سے تجاوز نہ کرو، اور اس نے بھولے بغیر کچھ چیزوں کے حوالے سے غفلت (ظاہر) کی ہے، تو تم اُن کے بارے میں بحث (یا تفتیش) نہ کرو!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس روایت میں یہ اسی طرح (یعنی غفلت کے اظہار کے الفاظ کا ذکر) ہے، یوں محسوس ہوتا ہے کہ کسی راوی نے یہ گمان کیا کہ ”اُس نے خاموشی اختیار کی“ کا مطلب یہی بنتا ہے، تو اس نے یہ لفظ اسی طرح (یعنی روایت بالمعنی کے طور پر) روایت کر دیا، باقی اللہ بہتر جانتا ہے، اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 796]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 222، 221/22، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 778/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 797
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُمْسِكُوا عَنِّي شَيْئًا ; فَإِنِّي لَا أُحِلُّ إِلَّا مَا أَحَلَّ اللَّهُ فِي كِتَابِهِ، وَلَا أُحَرِّمُ إِلَّا مَا حَرَّمَ اللَّهُ فِي كِتَابِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ، تَفَرَّدَ بِهِ صَالِحُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ. قُلْتُ: وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُمَا.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے حوالے سے کسی بات کو نہ تھامو! بے شک میں صرف اسی چیز کو حلال قرار دیتا ہوں، جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں حلال قرار دیا ہو، اور میں صرف اسی چیز کو حرام قرار دیتا ہوں، جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں حرام قرار دیا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: یحیی بن سعید کے حوالے سے اس روایت کو صرف علی بن عاصم نے نقل کیا ہے، صالح بن حسن بن محمد زعفرانی اس کو نقل کرنے میں منفرد ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں نے کسی کو ان دونوں کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 797]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 5741، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5737»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 798
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَعْطَى كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ، أَلَا إِنَّ اللَّهَ قَدْ فَرَضَ فَرَائِضَ، وَسَنَّ سُنَنًا، وَحَدَّ حُدُودًا، وَأَحَلَّ حَلَالًا، وَحَرَّمَ حَرَامًا، وَشَرَعَ الدِّينَ فَجَعَلَهُ سَهْلًا سَمْحًا وَاسِعًا وَلَمْ يَجْعَلْهُ ضَيِّقًا، أَلَا إِنَّهُ لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ، وَمَنْ نَكَثَ ذِمَّةَ اللَّهِ طَلَبَهُ، وَمَنْ نَكَثَ ذِمَّتِي خَاصَمْتُهُ، وَمَنْ خَاصَمْتُهُ فَلَجْتُ عَلَيْهِ، وَمَنْ نَكَثَ ذِمَّتِي لَمْ يَنَلْ شَفَاعَتِي، وَلَمْ يَرِدْ عَلَى الْحَوْضِ، أَلَا إِنَّ اللَّهَ لَمْ يُرَخِّصْ فِي الْقَتْلِ إِلَّا ثَلَاثَةً: مُرْتَدٌّ بَعْدَ إِيمَانٍ، أَوْ زَانٍ بَعْدَ إِحْصَانٍ، أَوْ قَاتِلُ نَفْسٍ فَيُقْتَلُ بِقَتْلِهِ، أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ الْمُلَقَّبُ بِحَنَشٍ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے ہر حق دار کو اس کا حق دے دیا ہے، خبردار! بے شک اللہ تعالیٰ نے کچھ فرائض مقرر کیے ہیں، کچھ سنن مقرر کی ہیں، کچھ حدود متعین کی ہیں، اُس نے کچھ چیزوں کو حلال قرار دیا ہے اور کچھ چیزوں کو حرام قرار دیا ہے، اُس نے دین کو مشروع قرار دیا ہے اور اسے سہل، نرم اور وسیع (یعنی زیادہ گنجائش والا) بنایا ہے اس نے اسے تنگ نہیں بنایا ہے، خبردار! اس شخص کا ایمان نہیں جس کی امانت نہ ہو، اور اُس شخص کا دین نہیں، جس کا عہد نہ ہو، جو شخص اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی پناہ کی خلاف ورزی کرے گا، اللہ تعالیٰ اس سے حساب لے گا، اور جو شخص میری دی ہوئی پناہ کی خلاف ورزی کرے گا، میں اُس کا مقابلہ فریق بنوں گا اور جس شخص کا مقابل فریق میں ہوؤں گا میں اسے مغلوب کر دوں گا، جو شخص میری دی ہوئی پناہ کی خلاف ورزی کرے گا، اسے میری شفاعت نصیب نہیں ہو گی اور وہ حوض (کوثر) پر نہیں آئے گا، خبردار! بے شک اللہ تعالیٰ نے کسی کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دی ہے، البتہ تین افراد کا معاملہ مختلف ہے، ایمان کے بعد مرتد ہو جانا، محصن ہونے کے باوجود زنا کرنے والا شخص اور کسی کو قتل کرنے والا شخص، کہ اُس قتل کے بدلے میں، اُسے قتل کر دیا جائے گا، خبردار! کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے؟“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن قیس ہے جس کا لقب“”“”بحنش“”“”ہے اور وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 798]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 11552 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسند 2458، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11532، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 127/1، 7179»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 799
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" السُّنَّةُ سُنَّتَانِ: سُنَّةٌ فِي فَرِيضَةٍ، وَسُنَّةٌ فِي غَيْرِ فَرِيضَةٍ، السُّنَّةُ الَّتِي فِي الْفَرِيضَةِ أَصْلُهَا فِي كِتَابِ اللَّهِ، أَخْذُهَا هُدًى، وَتَرْكُهَا ضَلَالَةٌ، وَالسُّنَّةُ الَّتِي لَيْسَ أَصْلُهَا فِي كِتَابِ اللَّهِ الْأَخْذُ بِهَا فَضِيلَةٌ، وَتَرْكُهَا لَيْسَ بِخَطِيئَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ إِلَّا عِيسَى بْنُ وَاقَدٍ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الرُّومِيِّ. وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”سنت دو قسم کی ہے، ایک وہ سنت ہے، جس کا تعلق فرض سے ہو، اور ایک وہ سنت ہے جس کا تعلق فرض کے علاوہ سے ہو، وہ سنت جس کا تعلق فرض سے ہو، اس کی اصل اللہ کی کتاب میں ہو گی، اس کو اختیار کرنا ہدایت ہے اور اسے ترک کرنا گمراہی ہے، اور وہ سنت، جس کی اصل اللہ کی کتاب میں نہ ہو، اس کو اختیار کرنا فضیلت (یعنی مستحب) ہے اور اُسے ترک کرنا گناہ نہیں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: ابوسلمہ کے حوالے سے اس روایت کو صرف عیسیٰ بن واقد نے نقل کیا ہے، عبداللہ بن رومی نامی راوی اسے نقل کرنے میں منفرد ہے، میں نے کسی کو اُس کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 799]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الأوسط 4011»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 800
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُتَمَسِّكُ بِسُنَّتِي عِنْدَ فَسَادِ أُمَّتِي لَهُ أَجْرُ شَهِيدٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ الْعَدَوِيُّ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میری امت میں فساد کے وقت میری سنت کو مضبوطی سے تھامنے والے کو شہید کا اجر ملے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن صالح عدوی ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 800]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 5414، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5410»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 801
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: الْعِلْمُ ثَلَاثَةٌ: كِتَابٌ نَاطِقٌ، وَسُنَّةٌ مَاضِيَةٌ، وَلَا أَدْرِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُصَيْنٌ غَيْرَ مَنْسُوبٍ، رَوَاهُ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، وَرَوَى عَنْهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: علم تین قسم کا ہے، بولنے والی کتاب، جاری شدہ سنت اور یہ کہنا: کہ میں نہیں جانتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حصین ہے، جس کا اسم منسوب ذکر نہیں ہوا ہے، اس نے یہ روایت امام مالک کے حوالے سے نقل کی ہے، جبکہ اُس سے یہ روایت ابراہیم بن منذر نے نقل کی ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 801]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 1001»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف؛ اس کی سند میں حصین نامی راوی غیر معروف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 802
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَيَأْتِي عَلَيْكُمْ زَمَانٌ لَا يَكُونُ فِيهِ شَيْءٌ أَعَزَّ مِنْ ثَلَاثٍ: دِرْهَمٌ حَلَالٌ، أَوْ أَخٌ يُسْتَأْنَسُ بِهِ، أَوْ سُنَّةٌ يُعْمَلُ بِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ صَلَاحٍ، ضَعَّفَهُ ابْنُ عَدِيٍّ، وَقَالَ الْحَاكِمُ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ. وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عنقریب تم پر ایسا زمانہ آئے گا، جس میں تین چیزوں سے زیادہ قیمتی اور کوئی چیز نہیں ہو گی، حلال درہم، ایسا بھائی جس سے انسیت محسوس ہو اور ایسی سنت جس پر عمل کیا جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی روح بن صلاح ہے، جسے ابن عدی نے ضعیف قرار دیا ہے، حاکم کہتے ہیں: یہ ثقہ اور مامون ہے، ابن حبان نے اس کا ذکر کتاب الثقات میں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 802]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 88، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 88»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 803
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: نَزَلَ الْقُرْآنُ وَسَنَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السُّنَنَ، ثُمَّ قَالَ:" اتَّبِعُونَا، فَوَاللَّهِ إِنْ لَمْ تَفْعَلُوا تَضِلُّوا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: قرآن نازل ہوا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ سنتیں مقرر کی ہیں، پھر انہوں نے فرمایا: تم ہماری پیروی کرو! اللہ کی قسم! اگر تم ایسا نہیں کرو گے، تو تم گمراہ ہو جاؤ گے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید بن جدعان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 803]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسند 445/4 اورده المؤلف فى زوائد المسند 158، أخرجه مسند أحمد برقم: 19496»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں