🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

110. بَابٌ فِي عِلْمِ النَّسَبِ .
علم نسب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 939
وَعَنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: حَضَرْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَانَ هَهُنَا مِنْ مَعَدٍّ فَلْيَقُمْ"، فَقَامَ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ الْجُهَنِيُّ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اجْلِسْ" حَتَّى فَعَلَ ذَلِكَ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُضَاعَةُ مِنْ حِمْيَرَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي عُبَيْدٍ الدَّرَاوَرْدِيَّ وَالِدَ عَبْدِ الْعَزِيزِ، فَإِنِّي لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ.
ربیع بن سبرہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہاں ”معد“ (کی اولاد) سے تعلق رکھنے والا جو فرد موجود ہے وہ کھڑا ہو جائے، تو سیدنا عمرو بن مرہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم بیٹھ جاؤ! ایسا تین مرتبہ ہوا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قضاعہ کا تعلق حمیر سے ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن ابوعبید دراور دی کا معاملہ مختلف ہے، جو عبدالعزیز کے والد ہیں، میں نے کسی کو ان کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 939]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير! 6554، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6554»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف لجہالۃ أحد رواتہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 940
وَعَنْ أَبِي عُشَّانَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ يَقُولُ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ: قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ وَأَنَا فِي غَنَمٍ لِي أَرْعَاهَا، فَتَرَكْتُهَا ثُمَّ ذَهَبْتُ إِلَيْهِ، فَقُلْتُ: تُبَايِعُنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ:" مِمَّنْ أَنْتَ؟" فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيُّمَا أَحَبُّ إِلَيْكَ: أَبَيْعَةُ هِجْرَةٍ أَوْ بَيْعَةٌ أَعْرَابِيَّةٌ؟" فَقُلْتُ: بَيْعَةُ هِجْرَةٍ، فَبَايَعَنِي. ثُمَّ قَالَ يَوْمًا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ هَهُنَا مِنْ مَعَدٍّ فَلْيَقُمْ" فَقُمْتُ فَقَالَ:" اقْعُدْ" ثُمَّ قَالَ:" مَنْ هَهُنَا مِنْ مَعَدٍّ فَلْيَقُمْ" فَقُمْتُ فَقَالَ:" اقْعُدْ" ثُمَّ قَالَهَا الثَّالِثَةُ فَقُمْتُ، فَقَالَ:" اقْعُدْ" فَقُلْتُ: مِمَّنْ نَحْنُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ:" أَنْتُمْ مِنْ قُضَاعَةَ بْنِ مَالِكِ بْنِ حِمْيَرَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَشَيْخُهُ مَعْرُوفُ بْنُ سُوَيْدٍ، لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ.
ابوعشانہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کو منبر پر یہ بیان کرتے ہوئے سنا: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے، میں اُس وقت اپنی بکریاں چرا رہا تھا، میں نے بکریوں کو چھوڑا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو گیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے بیعت لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا تعلق کون سے خاندان سے ہے؟ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون سی چیز تمہارے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے؟ کیا ہجرت کی بیعت؟ یا دیہاتی رہنے کی بیعت؟ میں نے عرض کی: ہجرت کی بیعت، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے بیعت لے لی، ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ نے ارشاد فرمایا: یہاں معد (کی اولاد) سے تعلق رکھنے والا جو شخص موجود ہے وہ کھڑا ہو جائے، تو میں کھڑا ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم بیٹھ جاؤ! پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہاں جو شخص معد سے تعلق رکھتا ہے وہ کھڑا ہو جائے، میں کھڑا ہو گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم بیٹھ جاؤ! تیسری مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی بات ارشاد فرمائی، تو میں کھڑا ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بیٹھ جاؤ! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم کس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم قضاعه بن مالک بن حمیر سے تعلق رکھتے ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے، اُن کا استاد معروف بن سوید ہے، میں نے کسی کو اُس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 940]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 304/17، أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1724»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 941
وَعَنِ الْجَفْشِيشِ الْكِنْدِيِّ قَالَ: جَاءَ قَوْمٌ مِنْ كِنْدَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: أَنْتَ مِنَّا وَادَّعَوْهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"لَا نَقْفُو أُمَّنَا وَلَا نَنْتَفِي مِنْ أَبِينَا، نَحْنُ مِنْ وَلَدِ النَّضْرِ بْنِ كِنَانَةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَالدَّارَقُطْنِيُّ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي كَثِيرٌ مِمَّا يَتَعَلَّقُ بِالْأَنْسَابِ وَالْوَفَيَاتِ وَالْأَسْمَاءِ وَالْكُنَى فِي أَوَاخِرِ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -.
سیدنا جفشیش کندی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کندہ سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اُنہوں نے کہا: آپ ہمارے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے یہ دعویٰ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہم اپنی ماں کی طرف نسب کی نسبت نہیں کرتے اور اپنے باپ کی نفی نہیں کرتے ہیں، ہم نضر بن کنانہ کی اولاد میں سے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عمرو بجلی ہے، جسے ابوحاتم اور دارقطنی نے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی کہتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: نسب، وفات، اسماء اور کنیت سے متعلق بہت کی روایات ”مناقب صحابہ“ سے متعلق باب کے آخر میں آگے آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 941]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 81/1، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2190، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 198»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں